لاہور(سی این پی)گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا ہے کہ پارٹی میں کبھی کوئی وزیر اعظم عمران خان کا متبادل نہیں ہوسکتا، جب جب تحریک انصاف کی حکومت آئیگی عمران خان ہی وزیر اعظم ہوں گے۔گور نر پنجاب چودھری سرور سے تحریک انصاف کے ایم این اے صداقت عباسی نے گورنر ہائوس میں ملاقات کی۔ اس موقع پر گفتگو میں گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ تحر یک انصاف کا لیڈر اور وزیراعظم صرف عمران خان ہے، ملک کو معاشی سمیت دیگر مسائل سے نجات دلانے کیلئے عملی اقدامات کر رہے ہیں۔چودھری سرور نے کہا کہ اتحادیوں نے بجٹ میں حکومت کا ساتھ دیا، کوئی اتحاد ی حکومت گرانے کی بات نہیں کر رہا، کر پشن کر نیوالوں کا تعلق کسی بھی جماعت سے ہو احتساب سے بچ نہیں سکیں گے۔ ان کا کہنا تھا عوام نے ہمیں پانچ سال حکومت کرنے کا مینڈ یٹ دیا ہے، پاکستان میں پہلی بار شفافیت اور میرٹ کے مطابق تمام فیصلے کیے جا رہے ہیں، بلا تفریق اور شفاف احتساب ملکی ترقی اور خوشحالی کیلئے لازم ہے۔
محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس گارڈن ٹاؤن کا دورہ، رشوت کی شکایات پر ڈائریکٹرز تبدیل
گندم کے معاملے پر نگران حکومت نے غلط فیصلے کیے، احسن اقبال
آڈیو لیکس کیس، جسٹس بابر ستار نے متفرق درخواستیں جرمانے کیساتھ خارج کر دیں
گندم خریداری کا معاملہ، کسانوں کا احتجاج، کسان بورڈ پنجاب کے سربراہ گرفتار
والدہ کی دوسری شادی اور گھریلو جھگڑے، بہن بھائی نے دریا میں چھلانگ لگادی
بارش اور ژالہ باری کا امکان
قومی اسمبلی کا اجلاس آج سہ پہر چار بجے ہوگا
آئی ایم ایف کی جانب سے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری آج متوقع
اغوا ہونے والے سیشن جج شاکراللہ مروت بازیاب
وزیراعظم سے آئی ایم ایف سربراہ کی ملاقات، ایک نئے قرض پروگرام پر تبادلہ خیال