بھارتی فوجی خودکشیاں کرنے لگے

سری نگر(سی این پی)مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر ظلم ڈھانے والے بھارتی فوجی خودکشیاں کرنے لگے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مقبوضہ وادی میں 2 بھارتی سیکیورٹی اہلکاروں نے خودکشی کرلی، ایک بھارتی سیکیورٹی اہلکار نے افسر کو فائرنگ کرکے قتل کیا پھر خود کو گولی مار لی، خودکشی کا دوسرا واقعہ کسی اور ضلع میں پیش آیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر 3بھارتی سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوئے، بھارتی سیکورٹی اہلکاروں کی خودکشی کے واقعات کلگام اور بارہ مولا میں پیش آئے۔مودی حکام نے تاحال خودکشی کی وجوہات نہیں بتائیں، البتہ یہ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ وادی میں نہتے مسلمانوں پر مظالم ڈھانے والی قابض بھارتی فوج ذہنی دبائو اور ذہنی بیماری کا شکار ہورہی ہے۔خیال رہے کہ مقبوضہ وادی کی خاص قانونی حیثیت ختم کرنے اور لاک ڈائون کو11 ماہ مکمل ہوچکے ہیں لیکن مودی سرکار اپنے ناپاک عزائم سے تاحال باز نہ آئی، وادی میں قابض فوج نے بربریت کی انتہا کردی ہے۔بھارتی لاک ڈائون کے11 ماہ میں 192کشمیری شہید اور 132 زخمی ہوئے۔ 11ماہ کے دوران بھارتی فورسز نے 935 مکانات کو نقصان پہنچایا۔ بھارتی فورسز نے گھر گھر چھاپوں کے دوران 77 خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں