وفاقی جامعہ اردو میں 6ماہ بعد بھی مستقل وی سی کا تقرر نہ ہوسکا

کراچی(سی این پی)وفاقی جامعہ اردو میں 6ماہ بعد بھی مستقل وائس چانسلر(وی سی)کی تقرری نہ ہوسکی۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں قائم جامعہ اردو میں ڈاکٹرعارف زبیر تاحال قائم مقام وائس چانسلر کے عہدے پر تعینات ہیں، چھ ماہ کے دوران مستقل وی سی کے لیے اشتہار تک جاری نہ کیا جاسکا۔قائم مقام وی سی کی جانب سے نئے وائس چانسلر کی تقرری میں مبینہ لاپرواہی کا مظاہرہ کیا جارہا ہے۔ قائم مقام وی سی نے محض نوٹ شیٹ پر عہدے کی مدت میں توسیع کرالی۔عہدے کی مدت میں توسیع کرانے کے لیے سینیٹ اجلاس بلانے کے بجائے محض 3سینیٹرز سے توسیع کرائی گئی۔خیال رہے کہ کروناوائرس کے پیش نظر جامعہ اردو بھی آن لائن کلاسز کا آغاز کرچکی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں