اسلام آباد(سی این پی)بین الصوبائی تعلیمی کانفرنس میں چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے وزرائے تعلیم نے ستمبر کے پہلے ہفتے میںسخت ایس او پیز کے ساتھ تعلیمی ادارے کھولنے پر اتفاق کیا ہے۔وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیرصدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس ہوئی جس میں چاروں صوبوں، آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کے وزرائے تعلیم شریک ہوئے، اس دوران ملک میں سکول ایجوکیشن سمیت تعلیم سے متعلق اہم فیصلے کئے گئے۔کانفرنس میں وزرائے تعلیم نے اتفاق کیا کہ تعلیمی ادارے کھولنے سے قبل کوویڈ 19 کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، حتمی منظوری کل این سی او سی سے لی جائے گی۔ تعلیمی اداروں کو ایس او پیز کے ساتھ امتحانات لینے کی بھی اجازت ہو گی۔ تعلیمی کانفرنس میں ستمبر سے قبل دو مزید اجلاس بلانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔یاد رہے اس سے قبل وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے تعلیمی ادارے اگست میں کھولنے سے متعلق بیان دیا تھا تاہم بین الصوبائی تعلیمی کانفرنس میں مزید ایک ماہ آگے بڑھاتے ہوئے تعلیمی ادارے ستمبر میں کھولنے کا موقف سامنے آیا ہے۔
بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری کے 2 پہلو ہیں، مولانا فضل الرحمان
وزیر اعلیٰ پنجاب سے کورین سفیر کی ملاقات، دونوں ممالک کے باہمی تعاون کی ضرورت پر زور
زہر خورانی سے خاتون سمیت 3 بچیاں جاں بحق
آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ تر خشک اور گرم رہے گا
پاکستان کا مستقبل روشن ہے اورخطے کا اگلا ٹیک حب بننے کی جانب گامزن ہے،مسعودخان
باردانہ کے حصول میں مشکلات دور کرنے کیلئے قومی غذاتی تحفظ کمیٹی قائم
کالعدم تنظیم کے دہشتگرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
سعودی سرمایہ کاروں کا وفد آج پاکستان پہنچے گا
وزیراعظم اور بلاول کی اہم ملاقات، پیپلزپارٹی کا وفاقی حکومت میں شامل ہونے کا فیصلہ
دہشتگردوں کے ٹھکانے تباہ، 6 شدت پسند ہلاک