اسلام آباد (سی این پی) رواں مالی سال مہنگائی کی شرح 12 فیصد جبکہ ترقی کی شرح 2 اعشاریہ 8 فیصد رہنے کا امکان ہے، ایشین ڈویلپمنٹ بینک نے پاکستان کی معیشت پر رپورٹ جاری کر دی۔ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے مطابق بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے اور روپے کی قدر میں کمی کے باعث مہنگائی میں اضافہ ہو رہا ہے، یہی وجہ ہے کہ رواں مالی سال مہنگائی کی شرح 12 فیصد تک رہنے کا امکان ہے، غربت میں کمی کے لئے اخراجات میں اضافہ کیا جائے گا جبکہ زرعی پیداوار میں بھی اضافے کا امکان ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ روپیہ اس وقت اپنی اصل قیمت پر ٹریڈ کر رہا ہے، روپے کی کم قیمت کے باعث برآمدات میں اضافے کی توقع ہے جبکہ رواں مالی سال مرکزی بینک کے ذخائر 10 ارب ڈالر تک پہنچنے کا بھی امکان ہے۔ اییشن ڈویلپمنٹ بینک کے مطابق آئی ایم ایف پروگرام کی بدولت معاشی اصلاحات آئے گا اور معاشی عدم استحکام کم ہوگا، مالیاتی خسارہ جی ڈی پی کے 7 اعشاریہ 2 فیصد رہنے کا امکان ہے جو کہ گذشتہ مالی سال کے مقابلے میں 1 اعشاریہ 7 فیصد کم ہے۔رواں مالی سال غیر ملکی سرمایا کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوگا، جاری کھاتوں کا خسارہ جی ڈی پی کے 2 اعشاریہ 8 فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔
تاریخ سانحہ 9 مئی کے کرداروں کو کبھی معاف نہیں کرے گی،وزیراعظم
پہلی حج پرواز مدینہ منورہ پہنچ گئی
پاکستان 9 مئی کے واقعات پر مٹی پاؤ کا متحمل نہیں ہوسکتا، بلاول بھٹو
بجلی مزید دو روپے 84 پیسے فی یونٹ مہنگی
سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 6 دہشتگرد جہنم واصل
وزیراعظم سے ازبک وزیر خارجہ کی ملاقات، باہمی تعاون بڑھنے پر تبادلہ خیال
ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر فضل چوہدری سے اسلام آباد پولیس حکام کی ملاقات
9مئی کے ناقابل تردید ثبوت موجود، مقدمات منطقی انجام تک کیوں نہیں پہنچے، عطا تارڑ
لاہور، عدالتوں کی منتقلی پر وکلا کا احتجاج، پولیس کا لاٹھی چارج اور شیلنگ، متعدد گرفتار
9 مئی کی زیادہ تر ویڈیوز پی ٹی آئی نے خود فخریہ انداز میں بنائیں،خواجہ آصف