سری نگر(سی این پی) بھات کے یوم آزادی پر مقبوضہ وادی میں یوم سیاہ منایا جا رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق بھات کے یوم آزادی پر آج مقبوضہ وادی میں یوم سیاہ منایا جا رہا ہے، حریت رہنما کی کال پر آج مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال ہوگی۔گزشتہ روز مقبوضہ وادی میں پاکستان کے یوم آزادی کا جشن منایا گیا تھا، اس موقع پر سرینگر میں پاکستانی پرچم لہرائے گئے تھے، آج بھارت کے یوم آزادی پر دنیا بھر میں مقیم کشمیری یوم سیاہ منائیں گے۔یوم سیاہ پر بھارتی غیر قانونی مقبوضہ جموں و کشمیر میں مکمل ہڑتال ہوگی، قابض انتظامیہ نے مظاہرے روکنے کے لیے مقبوضہ علاقے میں پابندیوں کو مزید سخت کر دیا ہے۔ادھر کشمیر کونسل یورپ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم بھارت کا یوم آزادی یوم سیاہ کے طور پر منائیں گے، یورپی ہیڈکوارٹرز میں بھارتی سفارت خانے کے سامنے مظاہرہ بھی کیا جائے گا۔کشمیر کونسل کا کہنا ہے کہ ملٹری لاک ڈاؤن سے کشمیریوں کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے، ہم کشمیر کی آزادی اور بھارتی مظالم کے خلاف جدوجہد جاری رکھیں گے۔واضح رہے کہ جموں و کشمیر کی قانونی جداگانہ حیثیت ختم کرنے کا رواں ماہ ایک سال پورا ہو گیا ہے، وادی میں اس عرصہ بدترین لاک ڈاؤن رہا، ہزاروں کشمیری بھارتی فورسز کے تشدد اور فائرنگ سے زخمی ہوئے اور سیکڑوں لاپتا کیے گئے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پہنچ گئے
عاصمہ جہانگیر کانفرنس، جرمن سفیر کی تقریر کے دوران فلسطین کے حامی شخص کا احتجاج
سولر پینل پرفکسڈ ٹیکس کی کوئی سمری حکومت کو نہیں بھیجی، پاور ڈویژن
وزیر اعلیٰ مریم نواز کا صوبے میں صفائی انتظامات پر تحفظات کا اظہار
چیف جسٹس فائز عیسیٰ قاضی کی اہلیہ کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری
وزیراعظم آج سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پہنچیں گے
سپریم کورٹ کا ملک بھر سے سڑکوں اور فٹ پاتھوں سے تجاوزات ختم کرنے کا حکم
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری معطل
بجلی چوری میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، مزید 3 ملزمان کو گرفتار
ضمنی انتخابات میں کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری