پولیو مہم، پہلے روز 50 لاکھ 33 ہزار بچوں کو قطرے پلائے گئے

لاہور(سی این پی) صوبہ پنجاب میں انسداد پولیو مہم کا سلسلہ جاری ہے، مہم کے پہلے روز50 لاکھ 33 ہزار بچوں کو قطرے پلائے گئے، جبکہ دوسرے روز بھی پولیو ٹیمیں بچوں کو قطرے پلارہی ہیں۔تفصیلات کے مطابق مہم کے پہلے روز لاہور میں سب سے زیادہ 478000بچوں کو پولیو سے بچا ئوکے قطرے پلائے گئے۔ فیصل آباد میں 396000 بچوں کو پولیوسے بچا ئوکے قطرے دیے گئے۔ انسدادپولیو پروگرام کا کہنا ہے کہ باقی دنوں میں رہ جانے والے بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے۔پنجاب کے 33 اضلاع میں پولیو مہم کا انعقاد ہفتہ 15 اگست سے کیا گیا ہے، مہم کے تحت 1 کروڑ 78 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جائیں گے، مہم میں 41 ہزار سے زاید انسداد پولیو ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔راولپنڈی، گجرانوالہ اور شیخوپورہ کو پولیو مہم کا حصہ نہیں بنایا گیا۔ ترجمان انسدادپولیو پروگرام کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ محرم کو مد نظر رکھتے ہوئے پولیو مہم کا آغاز ہفتے کو کیا گیا ہے۔خیال رہے کہ مہم موخر ہونے کی وجہ سے تین کروڑ بچے انسداد پولیو خوراک سے محروم رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں