دل سمیت دیگرامراض کی وجہ بننے والے شوگری ڈرنکس اورتمباکونوشی کی حوصلہ شکنی کی جائے،میجرجنرل (ر) مسعود الرحمان کیانی

اسلام آباد(سی این پی)صدرپاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن (پناہ )میجرجنرل (ر) مسعود الرحمان کیانی نے کہاکہ پناہ صحت مند معاشرہ کی تشکیل کے لئے ایک ساتھ کئی محاذوں پرجنگ لڑرہاہے،نوجوان نسل کودل سمیت دیگرامراض کی وجہ بننے والے شوگری ڈرنکس اورتمباکونوشی کی پہنچ سے دوررکھناہوگا،حکومت کوچاہیے کہ عوام کوآگہی مہم دینے کے ساتھ موثر پالیسی تشکیل دے ،تاکہ قوم کامستقبل محفوظ بنایاجاسکے۔گزشتہ روز صدرپناہ میجرجنرل (ر) مسعود الرحمان کیانی کی زیرصدارت پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن (پناہ ) کے ایڈوائزری بورڈ کی اہم میٹنگ کاانعقادہوا،جس میں میجر جنرل (ر) محمداشرف خان،ڈاکٹرعبدالقیوم اعوان،کرنل (ر) اعجاز احمدرفیع،ڈاکٹرشہناز حامد میاں،اسکواڈرن لیڈر(ر)غلام عباس،یونس خان،مس رخسانہ نازی،ڈاکٹرزاہدہ ابراہیم،ڈاکٹرمظہرالحق لون،ڈاکٹر فیاض رانجھا،جنرل سیکرٹری ثناءاللہ گھمن نے خصوصی شرکت کی ،میٹنگ کاآغاز تلاوت قرآن پاک سے کیاگیا،جو ساتھی بچھڑ گئے ان کی مغفرت کے لئے اجتماعی دعاکی گئی،بعدازاں پناہ کی کارکردگی کامکمل جائزہ لیاگیا،بچوں کے علاوہ ضرورت مند افراد کو بلاتفریق دل کے علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کرنے کی تجویز پیش کی گئی جسے مشترکہ طورپرمنظورکیاگیا،اس موقع پرپناہ کے صدر جنرل مسعود الرحمان کیانی نے جمع شدہ فنڈزکومزید متحرک انداز میں بچوں سمیت غریب افراد کے طبی علاج پر خرچ کرنے کی ہدایت کی ،جب کہ جنرل سیکرٹر ی ثناءاللہ گھمن کی جانب سے غریب افراد کوایمبولینس کی سہولت بہم پہنچانے کی تجویز کوسراہتے ہوئے صدر پناہ سمیت تمام ممبران نے منظورکیا،میٹنگ کے دوران شوگری ڈرنکس اورتمباکونوشی کے استعمال کوانسانی جسم کے لئے نقصان دہ اورجاں لیواامراض کی وجہ قرار دیاگیا،اس موقع پر صدرپناہ میجرجنرل (ر) مسعود الرحمان کیانی نے کہاکہ پناہ 36سال سے عوام کودل کے امراض سے متعلق آگہی دینے میں سرگرم عمل ہے ،ہم فقط آگہی ہی نہیں دیتے ،بلکہ ضرورت مند اورمعاشی استحصال کاشکار افراد کی امداد بھی کرتے ہیں،صحت مند معاشرہ حکومت کی ترجیح ہونی چاہیے،یہ تبھی ممکن ہے جب قدرتی غذاکو اپنے روزمرہ زندگی کاحصہ بنایاجائے ،جب کہ پناہ کے دیگرممبران نے بھی شوگری ڈرنکس اورتمباکونوشی کے استعمال کوغیر ضروری قرار دیتے کہاکہ اگران کے استعمال کی روک تھام کے لئے موثر اقدامات نہ اٹھائے گئے تومعاشرہ میں مزید بیماریاں جنم لیں گی ،
اس موقع پرپناہ کے جنرل سیکرٹری ثناءاللہ گھمن نے کہاکہ حکومت کوچاہیے کہ شوگری ڈرنکس اورتمباکونوشی کونوجوان نسل اوربالخصوص کم عمر بچوں کی پہنچ سے دوررکھنے کے لئے فوری اقدامات اٹھائے ،تاکہ بیمارکے بجائے صحت مندمعاشرہ تشکیل پاسکے۔

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں