لاہور(سی این پی)پانچویں کے بعد پنجاب امتحانی کمیشن کے زیر اہتمام آٹھویں جماعت کے سالانہ امتحانات کو بھی ختم کر دیا گیا۔ اضلاع میں بچوں کی تعلیمی کارکردگی جانچنے کیلئے تھرڈ پارٹی کی خدمات لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔دوسری طرف طلبہ کی کارکردگی جانچنے کے طریقہ کار میں بھی تبدیلی کر دی گئی ہے۔ پنجاب امتحانی کمیشن سکولوں کو سوالوں کی فہرست تیار کر کے دے گا، جس میں سے اساتذہ اپنی مرضی سے پانچویں اور آٹھویں جماعت کے سالانہ امتحانات کیلئے سوالات کا انتخاب کریں گے۔دوسرے طریقہ کار میں طلبہ اور اضلاع کی کارکردگی جانچنے کیلئے تمام اضلاع کے منتخب سکولوں کے بچوں کا ٹیسٹ لیا جائے گا۔ تاہم پیک کی افرادی قوت کی کمی کو دیکھتے ہوئے اسسمنٹ کی ذمہ داری تھرڈ پارٹی کو دی جائے گی۔ ابتدائی طور پر یہ اسسمنٹ پانچویں اور آٹھویں جماعت کی ہوگی تاہم بعد میں پہلی سے آٹھویں تک تمام جماعتوں کو شامل کیا جائے گا۔
محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس گارڈن ٹاؤن کا دورہ، رشوت کی شکایات پر ڈائریکٹرز تبدیل
گندم کے معاملے پر نگران حکومت نے غلط فیصلے کیے، احسن اقبال
آڈیو لیکس کیس، جسٹس بابر ستار نے متفرق درخواستیں جرمانے کیساتھ خارج کر دیں
گندم خریداری کا معاملہ، کسانوں کا احتجاج، کسان بورڈ پنجاب کے سربراہ گرفتار
والدہ کی دوسری شادی اور گھریلو جھگڑے، بہن بھائی نے دریا میں چھلانگ لگادی
بارش اور ژالہ باری کا امکان
قومی اسمبلی کا اجلاس آج سہ پہر چار بجے ہوگا
آئی ایم ایف کی جانب سے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری آج متوقع
اغوا ہونے والے سیشن جج شاکراللہ مروت بازیاب
وزیراعظم سے آئی ایم ایف سربراہ کی ملاقات، ایک نئے قرض پروگرام پر تبادلہ خیال