لاہور(سی این پی )پاکستان کے سابق کرکٹر ظہیر عباس کو انڑنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) ہال آف فیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین احسان مانی نے آئی سی سی ہال آف فیم میں شمولیت پر ظہیر عباس کو مبارکباد پیش کی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان کے لیے اعزاز اور فخر کی بات ہے کہ کرکٹ کی عالمی تنظیم کی جانب سے ظہیر عباس کے شاندار کیرئیر کا اعتراف اور اسے سراہا جا رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ شائقین کرکٹ ضرور ظہیر عباس کے سحرمیں مبتلا رہے ہوں گے۔احسان مانی نے کہا کہ پاکستان کرکٹ میں ظہیر عباس کی ایک خاص اہمیت ہے، ان کا نام کرکٹ کھیلنے والے ہر گھر کی زینت بنا۔انہوں نے کہا کہ ظہیر عباس کی کرکٹ سے وابستگی صرف میدان تک ہی محدود نہیں تھی بلکہ انہوں نے بطور ایڈمنسٹریٹر آئی سی سی اور پی سی بی میں بہت باوقار انداز میں خدمات سرانجام دیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل حنیف محمد ، عمران خان، جاوید میانداد، وسیم اکرم اور وقار یونس کو بھی اس اعزاز سے نوازا گیا ہے۔
مسافر بس کھائی میں گر گئی، 10 مسافر جاں بحق
چیئرپرسن این سی ایس ڈبلیو، اسلامی نظریاتی کونسل اور یو این ایف پی اے کم عمری کی شادیوں کے صحت پر اثرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ لائحہ عمل کے تحت کوشاں
صوبوں پر کمزور گروپوں کے تحفظ کے لیے انسانی حقوق کے قومی ایکشن پلان پر موثر عمل درآمد کو یقینی بنانے پر زور
صدر مملکت آصف زرداری نے پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سے استعفیٰ دے دیا
عمر حمید نئے سیکرٹری الیکشن کمیشن تعینات
پی ٹی آئی نے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر وائٹ پیپر جاری کردیا
سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک
معاشی سرگرمیوں میں تیزی سے عوام کو مزید ریلیف ملے گا، وزیراعظم
اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تعیناتی چیلنج
ہم اپنی آئینی حدود بخوبی جانتے ہیں، آرمی چیف