ساؤتھمپٹن(سی این پی) پاکستان اور انگلینڈ کے مابین ٹیسٹ سیریز کے تیسرے اور آخری میچ کے تیسرے روز پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔ساؤتھمپٹن کے میدان میں کھیلے جانے والے میچ میں انگلینڈ کی پہلی اننگز 583 رنز کے جواب میں پاکستان نے چار وکٹوں کے نقصان پر 33 رنز بنا لیے ہیں۔اسد شفیق 4، بابر اعظم 11، شان مسعود 4 جبکہ عابد علی ایک رنز بنا کر جیمز اینڈرسن کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے، اس وقت اظہر علی اور فواد عالم کریز پر موجود ہیں۔انگلینڈ نے چار وکٹوں کے نقصان پر 336 رنز پر اننگز کا دوبارہ آغاز کیا۔اس دوران کراولی اور بٹلر نے اپنی فارم کا بھرپور فائدہ اٹھایا اور پانچویں وکٹ کے لیے ریکارڈ 359 کی شراکت داری بنا ڈالی۔ کراولی 267 اور جوز بٹلر 152 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔پاکستان کی جانب سے فواد عالم، یاسر شاہ اور شاہین شاہ نے دو دو جب کہ اسد شفیق اور نسیم شاہ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔گزشتہ روز ٹیسٹ میچ کے آغاز پر میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔انگلینڈ کی پہلی وکٹ 12 رنز پر گری جب روری برنز ایک بار پھر شاہین شاہ کی گیند پر سلیپ میں کیچ دے بیٹھے۔پہلی وکٹ جلد گرنے کے بعد ڈوم سیبلی اور زیک کراؤلی کے درمیان 62 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی جس کا اختتام اس وقت ہوا جب سیبلی 22 کے انفرادی اسکور پر یاسر شاہ کے ہاتھوں آؤٹ ہو گئے۔انگلش کپتان بھی زیادہ دیر کریز پر نہ رک سکے اور 29 کے اسکور پر نسیم شاہ کا شکار بنے جب کہ اولی پاپ کی وکٹ یاسر شاہ لے اڑے۔127 رنز پر چار وکٹیں گرنے کے بعد کراؤلی اور بٹلر نے جارحانہ انداز اپنایا اور پاکستانی گیند بازوں کو دباؤ میں ڈالے رکھا۔اس دوران زیک کراولی نے سینچری اسکور کی جبکہ بٹلر بھی نصف سینچری اسکور کرنے میں کامیاب رہے۔پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ نے دو جب کہ نسیم اور شاہین شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔واضح رہے کہ تین میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ میزبان ٹیم انگلینڈ نے جیتا جب کہ دوسرا مقابلہ بارش کی وجہ سے ڈرا ہو گیا تھا۔
پاکستان اور آسڑیلیا کا ملٹری ٹو ملٹری تعاون کو مزید وسعت دینے کی خواہش کا اظہار
وفاقی دارالحکومت کی مثالی سکیورٹی، چور آئی جی کے گھر کے باہر سے ٹیلی فون کیبلز کاٹ کر لے گئے
بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں کتنا اضافہ ہوگا؟
چائنہ سی پیک فیز ٹو کے ذریعے زراعت، صنعت اور ایکسپورٹ میں جدت لائے گا،شی یانگ چیانگ
کرغزستان میں پاکستانی طلبہ پر حملے جاری، وزیراعظم کی اسحاق ڈار کو فوری بشکیک پہنچنے کی ہدایت
برطانوی ہائی کمشنر کی نواز شریف سے ملاقات، دو طرفہ تعاون میں اضافے پر بات چیت
این سی ایچ آر کو A-اسٹیٹس ایکریڈیشن دیدی گئی پاکستا ن کا خیر مقدم
بشکیک میں پاکستانی طلبا کی صورتحال پر وزیاعظم کا کرغستان میں پاکستانی سفیر سے رابطہ
وزیر داخلہ کی سعودی سفیر سے ملاقات ،مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
اےاین ایف کی کارروائیاں، منشیات کی بھاری مقدار برآمد، 7 گرفتار