سری نگر(سی این پی)مقبوضہ کشمیر میں تعینات بھارتی فضائیہ کے اہلکار نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں تعینات بھارتی فوجیوں میں خودکشی کے رجحان تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، آج بھی مقبوضہ وادی کی جموں ایئرفورس اسٹیشن میں تعینات ایئر فورس افسر نے اپنی ہی سروس گن سے خود کو گولی مار لی۔میڈیارپورٹس کے مطابق بھارتی فضائیہ کا افسر گولی لگنے سے موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جس کی شناخت 53 سالہ اندرپال کے نام سے ہوئی ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اندرپال کے خود کو گولی مارنے کے بعد اسے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم ڈاکٹروں نے بتایا کہ مذکورہ افسر موقع پر ہی دم توڑ چکا ہے۔واقعے کی تحقیقات کرنے والے پولیس افسر کا کہنا ہے کہ خودکشی کرنے والے ایئرفورس افسر کا کرونا ٹیسٹ اور پوسٹ مارٹم کیا گیا ہے، جس کی رپورٹ موصول ہونے کے بعد تحقیقات کا آغاز کیا جائے گا۔واضح رہے کہ مقبوضہ وادی میں 13 سالوں کے دوران قابض بھارتی فورسز کے 467 اہلکار خود کشی کرچکے ہیں جبکہ 2010 سے 2019 تک 1113 کل بھارتی فوجیوں نے خودکشی کی۔
پنجاب بیورو کریسی میں اکھاڑ پچھاڑ
پی آئی اے کے حج آپریشن کا آغاز 9 مئی سے ہوگا
ٹیکس ریٹرن فائنل نہ کرنے والوں کی سم بلاک کرنے کی تجویز مسترد
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا صوبے میں مفت ادویات کی فراہمی کا اعلان
احتجاجی تریک میں شرکت کا فیصلہ مجلس شوریٰ کریگی، امیر جماعت اسلامی کا اپوزیشن کو جواب
پوری قوم کو ایف بی آر کے محنتی اور قابل افسران پر فخر ہے، وزیراعظم
سردار سلیم پنجاب، فیضل کریم کنڈی خیبرپختونخوا اور خان مندوخیل گورنر بلوچستان تعینات
ڈبلیو ایچ او کی ریجنل ڈائریکٹر کی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملاقات
معاشرے میں اقامت دین کی ترویج کے لئے سوشل میڈیا سے مثبت استفادہ ناگزیر ہے۔ثمینہ سعید
جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی منظوری