مسقط(سی این پی) عمان میں شہریت کے حصول سے متعلق رائج قانون پر عمل کرکے مقامی اور غیرملکی شخص عمانی شہریت حاصل کرسکتا ہے، مذکورہ قانون میں مختلف قوائد وضوابط طے کیے گئے ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق عمان میں شہریت سے متعلق قانون میں 14 آرٹیکلز ہیں جن میں کئی آرٹیکلز کے مزید ذیلی اصول بھی رکھے گئے ہیں اور شہریت کے حصول کے لیے تمام مراحل کو عبور کرنا لازمی ہوگا۔رپورٹ کے مطابق عمامی شہریت قانون میں ناصرف شہریت کے حصول کے لیے قواعد وضوابط طے کیے گئے ہیں بلکہ ان پہلوئوں پر بھی تنبیہ کی گئی ہے جس کے تحت کسی بھی شخص کی شہریت منسوخ ہوسکتی ہے۔قانون میں آرٹیکل 2 اور 13 کافی اہم ہے کیوں کہ دوسرے آرٹیکل میں غیرملکیوں کے لیے قوائد وضوابط بتائے گئے ہیں کہ وہ کیسے عمانی شہریت حاصل کرسکتے ہیں۔ جبکہ آرٹیکل 13 میں ان عوامل کی طرف نشان دہی کی گئی ہے جس کے باعث آپ کی شہریت منسوخ یا ختم کردی جائے گی۔آرٹیکل نمبر 1 میں پانچ نکات شامل ہیں، پہلے نکتے میں کہا گیا ہے کہ اس شخص کو عمانی شہریت دی جائے گی جو عمان یا پھر کسی بھی ملک میں پیدا ہوا ہو لیکن اس کا والد عمانی ہونا لازمی ہے۔دوسرے نکتے کے مطابق اگر کوئی شخص عمان یا پھر دوسرے ملک میں پیدا ہوا ہو لیکن اس کی والدہ عمانی ہو اسے بھی شہریت دے دی جائے گی اس کے لیے ضروری نہیں کہ وہ اپنے والد کی شناخت کو ثابت کرے۔ اسی طرح اگر کسی کے والد کی شہریت ختم ہوگئی ہو تو بچے کو شہریت کے حصول میں کوئی رکاوٹ نہیں آئے گی۔تیسرا نکتہ ہے کہ اسے بھی شہریت دے دی جائے گی جو عمان میں پیدا ہوا ہو لیکن اسے والدین کا پتا نہ ہو۔چوتھے نکتے کے تحت کوئی بھی شخص عمان میں پیدا ہو اور رہائش کا مسکن بھی اسی ملک کو بنایا ہو لیکن مذکورہ شہری کی پیدائش کے وقت والد کی شہریت ختم ہوگئی ہو تو ایسے فرد کو بھی شہریت مل سکتی ہے۔عمانی شہریت قانون سے متعلق دیگر آرٹیکلز اور مکمل تفصیلات اس لنک سے حاصل کریں۔
پاکستان اور آسڑیلیا کا ملٹری ٹو ملٹری تعاون کو مزید وسعت دینے کی خواہش کا اظہار
وفاقی دارالحکومت کی مثالی سکیورٹی، چور آئی جی کے گھر کے باہر سے ٹیلی فون کیبلز کاٹ کر لے گئے
بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں کتنا اضافہ ہوگا؟
چائنہ سی پیک فیز ٹو کے ذریعے زراعت، صنعت اور ایکسپورٹ میں جدت لائے گا،شی یانگ چیانگ
کرغزستان میں پاکستانی طلبہ پر حملے جاری، وزیراعظم کی اسحاق ڈار کو فوری بشکیک پہنچنے کی ہدایت
برطانوی ہائی کمشنر کی نواز شریف سے ملاقات، دو طرفہ تعاون میں اضافے پر بات چیت
این سی ایچ آر کو A-اسٹیٹس ایکریڈیشن دیدی گئی پاکستا ن کا خیر مقدم
بشکیک میں پاکستانی طلبا کی صورتحال پر وزیاعظم کا کرغستان میں پاکستانی سفیر سے رابطہ
وزیر داخلہ کی سعودی سفیر سے ملاقات ،مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
اےاین ایف کی کارروائیاں، منشیات کی بھاری مقدار برآمد، 7 گرفتار