واشنگٹن(سی این پی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے ایران کی طرف سے کسی بھی قسم کے حملے کا ہزار گنا زیادہ جواب دیا جائے گا ، ڈیمو کریٹک صدارتی امیدوار جوبائیڈن نے کہا ہے ٹرمپ کی ایران پالیسی ایک خطرناک ناکامی ہے۔صدر ٹرمپ نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ میڈیا رپورٹ کے مطابق ایران سلیمانی کے قتل کا انتقام لینے کے لیے امریکا کے خلاف حملے کی منصوبہ بندی کر سکتا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ امریکا کے خلاف ایران کے کسی بھی حملے کا مقابلہ ایسے حملے سے کیا جائے گا جس کی شدت ایک ہزار گنا زیادہ ہو گی۔ٹرمپ نے ایرانی جنرل قاسم سلیمانی پر امریکی قاتلانہ حملے کا ایک بار پھر دفاع کرتے ہوئے پرانا بیان دہرا دیا کہ وہ امریکی فوج پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ اس سے قبل امریکہ مختلف الزامات لگا کر عراق اور افغانستان پر بھی حملے کر چکا ہے جن میں ہزاروں مسلمانوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا تھا۔ڈیمو کریٹک صدارتی امیدوار جوبائیڈن نے صدر ٹرمپ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ایران پالیسی ایک خطرناک ناکامی ہے۔
پاکستان اور آسڑیلیا کا ملٹری ٹو ملٹری تعاون کو مزید وسعت دینے کی خواہش کا اظہار
وفاقی دارالحکومت کی مثالی سکیورٹی، چور آئی جی کے گھر کے باہر سے ٹیلی فون کیبلز کاٹ کر لے گئے
بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں کتنا اضافہ ہوگا؟
چائنہ سی پیک فیز ٹو کے ذریعے زراعت، صنعت اور ایکسپورٹ میں جدت لائے گا،شی یانگ چیانگ
کرغزستان میں پاکستانی طلبہ پر حملے جاری، وزیراعظم کی اسحاق ڈار کو فوری بشکیک پہنچنے کی ہدایت
برطانوی ہائی کمشنر کی نواز شریف سے ملاقات، دو طرفہ تعاون میں اضافے پر بات چیت
این سی ایچ آر کو A-اسٹیٹس ایکریڈیشن دیدی گئی پاکستا ن کا خیر مقدم
بشکیک میں پاکستانی طلبا کی صورتحال پر وزیاعظم کا کرغستان میں پاکستانی سفیر سے رابطہ
وزیر داخلہ کی سعودی سفیر سے ملاقات ،مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
اےاین ایف کی کارروائیاں، منشیات کی بھاری مقدار برآمد، 7 گرفتار