کراچی(سی این پی)سندھ ہائیکورٹ نے آمدن سے زائد اثاثے بنانے سے متعلق کیس میں شرجیل میمن کی اہلیہ صدف شرجیل کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیتے ہوئے انہیں ملک سے باہر جانے کی اجازت دے دی۔شرجیل میمن کی اہلیہ صدف نے اپنا نام ای سی ایل سے خارج کرنے کے لیے متعلق سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ وہ دبئی میں کاروبار کرتی ہیں اور کاروبار کے سلسلے میں وقتا فوقتا ملک سے باہر جانا پڑتا ہے۔صدف شرجیل کا یہ بھی کہنا تھا کہ ضمانت حاصل کرنے سے پہلے دبئی میں ہی رہائش پذیر تھی لہذا وزارت داخلہ کو نام ای سی ایل سے خارج کرنے کا حکم دیا جائے۔دوران سماعت نیب پراسیکیوٹر نے شرجیل میمن کی اہلیہ کا نام ای سی ایل سے خارج کرنے کی مخالفت کی۔جسٹس کے کے آغا نے ریمارکس دیے کہ صدف شرجیل ریفرنس میں مرکزی ملزم نہیں ہیں، تاحال ریفرنس میں ملزمان پر فرد جرم بھی عائد نہیں ہوئی۔عدالت نے نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیتے صدف شرجیل کو 22 ستمبر سے 2 اکتوبر تک ملک سے باہر جانے کی اجازت دے دی۔خیال رہے کہ سندھ ہائیکورٹ نے آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزام میں شرجیل میمن اور ان کی فیملی کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا حکم دیا تھا۔
حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی ایکسچینج کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن، 62 کروڑسے زائد رقم برامد ، 337 گرفتار
پی ٹی آئی نے ججز تقرری کی مجوزہ آئینی ترامیم مسترد کر دیں
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی تقریب حلف برداری ملتوی
بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری کے 2 پہلو ہیں، مولانا فضل الرحمان
وزیر اعلیٰ پنجاب سے کورین سفیر کی ملاقات، دونوں ممالک کے باہمی تعاون کی ضرورت پر زور
زہر خورانی سے خاتون سمیت 3 بچیاں جاں بحق
آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ تر خشک اور گرم رہے گا
پاکستان کا مستقبل روشن ہے اورخطے کا اگلا ٹیک حب بننے کی جانب گامزن ہے،مسعودخان
باردانہ کے حصول میں مشکلات دور کرنے کیلئے قومی غذاتی تحفظ کمیٹی قائم
کالعدم تنظیم کے دہشتگرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک