لیبیائی فوج کی از سر نو تشکیل اور تربیتی پروگرام کا ترکی کے اشتراک سے آغاز

طرابلس(سی این پی)لیبیائی وزیر دفاع صلاحدین الا نموش نے اطلاع دی ہے کہ ترکی کے ساتھ ہماری فوج کی از سر نو تشکیل اور اس کی تربیت پروگراموں پر عمل درآمد شروع کر دیا گیا ہے۔نمروش نے فیس بک اکائونٹ پر اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ وزارت دفاع نے لیبیا کی جائز حکومت سے تعاون کرنے والے ترک فریق سے اس موضوع پر بات چیت کی ہے اور اس حوالے سے روابط کا سلسلہ جاری ہے، ہم نے ترک فریق کے ساتھ مل کر لیبیائی مسلح افواج کی از سر نو تشکیل اور نشاط ، فضائی دفاع، فوجی سازو سامان، دہشت گردی کے خلاف جدوجہد اور خصوصی قوتوں کے قیام جیسے پروگراموں کو عملی جامہ پہنانا شروع کر دیا ہے۔اس ضمن میں پہلے تربیتی مرکز کو دارالحکومت طرابلس کے مغربی علاقوں میں قائم کیے جانے کی توضیح کرنے والے نمرو ش کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی معیار کے مطابق فوج کا قیام ہماری اولیت کے معاملات میں شامل ہے۔خیال رہے کہ لیبیائی وزیرِ دفاع نے 17 اگست کو ایک بیان جاری کرتے ہوئے تربیت و مشاورت کے شعبوں میں فوجی اداروں کے قیام کے لیے لیبیا سے تعاون کرنے والے ترک اور قطری وزرا دفاع کے ساتھ معاہدہ طے پانے کی اطلاع دی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں