آگرہ (سی این پی)بھارتی حکومت نے 6 ماہ سے بند تاج محل کوسیاحوں کے لیے کھول دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق تاج محل اور آگرہ کے قلعے کو کورونا وائرس کی وجہ سے 17 مارچ کو سیاحوں کے لیے بند کردیا گیا تھا جنہیں اب تقریبا 6 ماہ بعد کھول دیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق تاج محل اور آگرہ قلعہ کو مکمل ایس او پیز کے ساتھ کھولا گیا ہے اور یہاں آنے والے سیاحوں کو کورونا کے باعث نافذ ہدایات پر عمل کرنا ہوگا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق مرکزی حکومت کی جانب سے جاری گائیڈ لائنز کے تحت سیاحوں کو سماجی فاصلہ برقرار رکھنا ہوگا اور ہینڈ سینیٹائزر کا استعمال بھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔ تاج محل میں ایک روز کے دوران 5 ہزار سیاحوں کو داخلے کی اجازت دی گئی ہے جن میں سے 2500 سیاح دوپہر 2 بجے سے پہلے اور 2500 دو بجے کے بعد جائیں گے جب کہ آگرہ قلعہ میں بھی روزانہ 2500 سیاحوں کو آنے کی اجازت ہوگی۔تاج محل اور آگرہ قلعہ آنے والے سیاحوں کے لیے ماسک کا استعمال لازم قرار دیا گیا ہے جب کہ ٹکٹس کائونٹر بند رہیں گے اور ٹکٹس کی بکنگ آن لائن کی جائے گی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست اترپردیش ملک میں کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والی پانچویں ریاست ہے جہاں کیسز کی مجموعی تعداد تقریبا ساڑھے تین لاکھ ہے۔
پولیس پتہ کرے کہ کراچی سے چوری گاڑیاں اور موبائل فون جاتے کہاں ہیں؟ صدر مملکت
مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر نیشنل پریس کلب میں بڑا اجتماع
مزدوروں کی محنت سے دنیا بھر میں معیشت چلتی ہے، بلاول بھٹو
ہم فلسطینیوں کے ساتھ قدم کے ساتھ قدم ملا کر کھڑے ہیں، مولانا فضل الرحمان
آج واقعی بندہ مزدور کے اوقات بہت سخت اور زندگی غریب آدمی پر بہت تنگ ہے، وزیر اعظم
میاں افتخار حسین اے این پی خیبرپختونخوا کے صدر، حسین شاہ جنرل سیکرٹری منتخب
اسحاق ڈار او آئی سی سربراہ اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کرینگے
عالمی یوم مزدو، صدر ، وزیراعظم کا مزدوروں کو خراج تحسین
امریکا نے دہشتگردی کیخلاف پاکستانی اقدامات کی تعریف کردی
نیشنل ڈیفینس یونورسٹی میں پاک برطانیہ علاقائی استحکام کانفرنس کا انعقاد