اسلام آباد (سی این پی) اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی اے کو سوشل میڈیا ریگولیشنز بنا کر پیش کرنے کا حکم دے دیا، چیف جسٹس ہائی کورٹ نے ریمارکس میں سوشل میڈیا خطرناک ہتھیار بن چکا ہے۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں5 اینکر پرسنز کے عدالت سے متعلق متنازع بیان پر توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی ، چیف جسٹس اطہر من اللہ نے سماعت کی۔سماعت میں چیئرمین پیمرا کی جانب سے عدالت میں رپورٹ جمع کرائی ، چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس میں کہا کہ صحافیوں کا جمہوریت کی بالادستی میں بڑا کردار ہے، میڈیا پر بھاری ذمہ داری ہے کہ حق کی آواز بلند کرے۔اظہاررائے کی آزادی کیساتھ میڈیا پرکچھ پابندیاں بھی ہیں، میڈیا کوریگولیٹ کرنا ضروری ہے نہیں تو معاشرے میں انتشار ہوگا،پی بی اے، آر آئی یو جے و دیگر صحافتی تنظیموں نے جواب جمع نہیں کرایا، سوشل میڈیا ریگولیٹ کرنے کیلئے ریگولیشنز وضع کرنا ضروری ہیں۔نمائندہ پی ٹی اے نے بتایا کہ عدالتی احکامات پرسوشل میڈیارولزبنا کر وفاق کوبھیجے ہیں، جس پر چیف جسٹس نے استفسار کیا بغیر رولز بنائے آزادی اظہاررائے پرپی ٹی اے کیسے پابندی لگاسکتاہے؟چیف جسٹس ہائی کورٹ نے ریمارکس میں کہا کہ آزاد سوشل میڈیا عدالت کے لئے بڑا چیلنج ہے، سوشل میڈیا خطرناک ہتھیار بن چکا ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی اے کو سوشل میڈیا ریگولیشنز بنا کر پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
عدالت کی آزادی یقینی بنائیں گے، اندر اور باہر سے حملہ نہیں ہونا چاہیے،چیف جسٹس
قرض لینا کامیابی نہیں، قرض سے نجات پانا کامیابی ہوگی، وزیراعظم
اسلام میں ہر دن محنت کشوں کی عظمت کا دن ہے ، ثمینہ احسان
عدت میں نکاح کیس، خاور مانیکا اور سلمان اکرم میں تلخ کلامی
پنجاب حکومت چھوٹے کسانوں کو سبسڈی دینے کے معاملے پر تجاویز طے نہ کرسکی
الیکشن کمیشن کی جانب سے علی امین گنڈاپور کی طلبی کا نوٹس معطل
ایل این جی ریفرنس واپس، شاہد خاقان عباسی سمیت تمام ملزمان بری
حکومت میں بیٹھے لوگ بادشاہت چاہتے ہیں،شیریں مزاری
وزیر داخلہ کا نادرا سنٹر کینٹ کا دورہ، انتظامات بہتر بنانے کی ہدایت
نائب وزیرِ اعظم جاتی امرا کا آئین ہے، شیخ رشید