لاہور(سی این پی)فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ بابر قادری کو کشمیری عوام کے حقوق کے تحفظ کیلئے آواز اٹھانے کی سزا دی گئی، بھارت ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے کشمیریوں کی جدوجہدِ آزادی کو دبا نہیں سکتا۔وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کشمیری وکیل بابر قادری کے بہیمانہ قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بابر قادری نے بھارتی سٹیبلشمنٹ کی جانب سے قتل و غارت گری کو ہر فورم پر بے نقاب کیا، بھارت متعصب میڈیا پر بابر قادری نے کشمیریوں کے حقوق کی حمایت میں آواز بلند کی، لائرز کلب کشمیر کے فورم سے بابر قادری نے 5 ہزار سے زائد ضرورت مندوں کی مدد کی، ان کیسز میں اجتماعی قبروں، ماورائے عدالت قتل اور جبری گمشدگیوں کے کیسز قابلِ ذکر ہیں۔فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ آج کشمیر کا ہر نوجوان برہان وانی اور بابر قادری جیسی نوجوان قیادت کی تلاش میں ہے۔
ویڈ لاک پالیسی جلد از جلد منظور کروائی جائے,خواتین اساتذہ کا سپیکر قومی اسمبلی سے مطالبہ
گندم درآمد کرنے کا فیصلہ پی ڈی ایم حکومت کی سمری پر لیا گیا تھا، انوار الحق کاکڑ
سید حسن شاہ بخاری طویل علالت کے بعد وفات پا گئے
پاکستان اور جاپان تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دیں، وزیراعظم
توشہ خانہ گاڑیوں کا کیس، صدر آصف زرداری کیخلاف کارروائی روک دی گئی
مہنگائی میں پسے عوام کو بجلی کا جھٹکا لگانے کی تیاری
ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیش گوئی
9 مئی کو کرنے والے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا پڑے گی،ڈی جی آئی ایس پی آر
سعودی وفد نے پاکستان کی مہمان نوازی کا کھلے دل سے اعتراف کیا، وزیراعظم
جو جج مداخلت دیکھ کر کچھ نہیں کر سکتا وہ گھر بیٹھ جائے، چیف جسٹس