لاہور(س این پی)وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے تعلیمی ادارے 15 اکتوبر سے دوبارہ بند ہونے کی خبر کو جعلی قرار دیتے ہوئے تردید کر دی۔سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کئے گئے اپنے پیغام میں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں کی بندش سے متعلق پھیلائی جانے والی خبریں محض افواہیں ہیں، ان میں کوئی سچائی نہیں۔ واضح رہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے کیسز میں کمی کے بعد سکولوں سمیت تعلیمی ادارے تقریبا 6 ماہ بعد مرحلہ وار کھولے گئے ہیں۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ صوبہ سندھ میں تعلیمی اداروں کے کھلنے کے بعد کورونا ایس او پیز کی کھلم کھلا خلاف ورزیاں جاری ہیں جس کے سبب کورونا وبا کے دوبارہ پھیلنے کے خدشات سر ابھار رہے ہیں۔ محکمہ مانیٹرنگ اینڈ ایوولیشن ڈپارٹمنٹ کی رپورٹ کے مطابق سندھ کے تعلیمی اداروں میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کی واضح ہدایات کے باوجود عملدرآمد نہیں کیا جا رہا۔
وزیراعظم سے آئی ایم ایف سربراہ کی ملاقات، ایک نئے قرض پروگرام پر تبادلہ خیال
کیپٹن کرنل شیرخان شہید کےمزار کی تزئین و آرائش مکمل
اسلام آباد پولیس کے14 ڈی ایس پیز کے تقرر اور تبادلے
مالکان کو ورکرز کا تحفظ اور صحت مند ماحول یقینی بنانا چاہیے، وزیراعلیٰ پنجاب
وزیراعظم نے اسحاق ڈار کو نائب وزیر اعظم مقرر کردیا، نوٹیفکیشن جاری
وزیراعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات، پاکستان میں جاری منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا
موسمیاتی تبدیلی نے پاکستان کو بہت متاثر کیا، 2022ء کے سیلاب نے ملک کو تباہ کردیا، وزیر اعظم
جسٹس بابر ستار کے پاس اس وقت پاکستان کے علاوہ کسی اور ملک کی شہریت نہیں، اسلام آباد ہائی کورٹ
اغوا ہونے والے جج شاکراللہ مروت کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی ڈیرہ اسمٰعیل خان میں درج
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک