لندن(سی این پی) برطانیہ میں کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے اسکول جانے والے بچوں پر انوکھی پابندی عائد کردی گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ کے اسکولوں میں پڑھنے والے بچوں پر پابندی عائد کی گئی ہے کہ وہ کلاس میں سالگرہ پر گایا جانے والا مشہورِ زمانہ گیت ہیپی برتھ ڈے اب نہیں گائیں گے۔بتایا گیا ہے کہ اس پابندی کی وجہ کرونا کے بڑھتے ہوئے کیسز ہیں، اگر کلاس میں کوئی متاثرہ بچہ ہوا اور اس نے گانا گن گنایا تو وائرس پھیل سکتا ہے جس سے دوسرے بچے بھی متاثر ہوں گے۔یہ پابندی ایک ایسے وقت پر لگائی گئی جب چند روز قبل وزیراعظم بورس جانسن نے قوم کو تلقین کی تھی کہ وہ ہاتھ دھوتے ہوئے 2 بار ہیپی برتھ ڈے گایا کریں۔رپورٹ کے مطابق حال ہی میں کچھ ٹیچرز نے ایس او پیز کے ساتھ کلاس میں بچوں کی سالگرہ کا انعقاد کیا تھا جس کے بعد وہاں پر کیسز رپورٹ ہوئے، جس کی وجہ سے یہ پابندی عائد کی گئی۔انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ اگر اسکول میں کسی طالب علم کی سالگرہ ہو تو یہ گانا یوٹیوب پر لگا کر بچوں سے تالیاں بجوا لی جائیں، اس طرح وہ اپنے دوست کو مبارک باد بھی دے دیں گے۔برطانیہ کے مختلف اسکولز کی انتظامیہ نے والدین کو پابند کیا ہے کہ وہ سالگرہ کے کیک بھیجنے سے گریز کریں کیونکہ اس سے بھی کرونا پھیلنے کا خدشہ ہے۔اسکول کی جانب سے عائد ہونے والی پابندیوں کے بعد والدین نے غصے کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔
ڈبلیو ایچ او کی ریجنل ڈائریکٹر کی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملاقات
معاشرے میں اقامت دین کی ترویج کے لئے سوشل میڈیا سے مثبت استفادہ ناگزیر ہے۔ثمینہ سعید
جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی منظوری
مخصوص نشستوں کا معاملہ : سنی اتحاد کونسل کی اپیل سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر
ریمورٹ کنٹرول بم دھماکہ میں صحافی سمیت 3 شہید
سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے نام سے الگ ادارہ قائم
جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں ججز کی تقرریاں موجودہ رولز کے تحت کرنے پر اتفاق
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ چاند پر روانہ، صدر اور وزیراعظم کی سائنسدانوں کو مبارکباد
مسافر بس کھائی میں گر گئی، 10 مسافر جاں بحق
چیئرپرسن این سی ایس ڈبلیو، اسلامی نظریاتی کونسل اور یو این ایف پی اے کم عمری کی شادیوں کے صحت پر اثرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ لائحہ عمل کے تحت کوشاں