سعودی عرب ، شہریوں کی رقوم کے تحفظ کیلئے اہم اعلان

ریاض (سی این پی) سعودی عرب کے بینکوں نے شہریوں کی رقوم کے تحفظ کیلئے اہم ہدایات جاری کی ہیں، جس میں کہا گیا ہے کہ شہری اپنے کریڈٹ کارڈ کے استعمال کے وقت بہت احتیاط اور ہوشیاری سے کام لیں۔سعودی بینکوں میں ابلاغی کمیٹی نے اکائونٹس ہولڈرز کو کریڈٹ کارڈ کے محفوظ استعمال کے حوالے سے آگاہ کرنے کے لیے یہ بیان جاری کیا ہے۔ ابلاغی کمیٹی نے خبردار کیا ہے کہ کریڈٹ کارڈ سوچے سمجھے طریقے سے استعمال کریں بصورت دیگر خطرات پیدا ہوسکتے ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ابلاغی کمیٹی نے انتباہ جاری کیا کہ کریڈٹ کارڈ کے نامناسب استعمال سے پیدا ہونے والے خطرات کریڈٹ کارڈ ہولڈر کے ریکارڈ پر اثر انداز ہوں گے۔ قرضوں کی ادائیگی کی استعداد متاثر ہوگی اور مختلف مالیاتی پابندیوں کی تکمیل میں رکاوٹ پیدا ہو سکتی ہے۔ابلاغی کمیٹی نے بیان میں کہا کہ نمایاں نقصان یہ ہے کہ اگر غلط طریقے سے کریڈٹ کارڈ استعمال کیا تو اس کا خطرہ ہے کہ کوئی اور آپ کے کریڈٹ کارڈ سے فائدہ اٹھالے۔ کریڈٹ کی رقم ادا کرنے میں تاخیر کی فیس آپ کے سر آسکتی ہے اور آپ کے کریڈٹ کارڈ سے اضافی رقم نکالی جا سکتی ہے۔ابلاغی کمیٹی کا کہنا ہے کہ کریڈٹ کارڈ کا اہم فائدہ یہ ہے کہ اس کے ذریعے خرید و فروخت میں اکائونٹس ہولڈرز کو آسانی ہو۔ اس کا منفی پہلو یہ ہے کہ اگر اسے مقررہ اور محفوط طریقے سے استعمال نہ کیا جائے تو ایسی صورت میں کریڈٹ کارڈ سے کوئی اور آسانی سے سامان خرید سکتا ہے۔کریڈٹ کارڈ چوری بھی ہو سکتا ہے، ضائع بھی ہو سکتا ہے اور مختلف طریقے سے کئی لوگ بھی اسے استعمال کر سکتے ہیں۔ابلاغی کمیٹی نے ہدایت کی کہ کریڈٹ کارڈ انتہائی اہم مالیاتی وسیلہ ہے۔ کریڈٹ کارڈ ہولڈر پابندی سے اس کی رپورٹ پر نظر رکھیں۔ واجب الادا رقم مقررہ تاریخوں پر ادا کرنے کا اہتمام کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں