کراچی(سی این پی) کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف مقدمہ درج کرانے والے مدعی وقاص خان کی درخواست ضمانت منظور ہو گئی۔مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کو گزشتہ روز پولیس نے مزار قائد ایکٹ کی خلاف ورزی کے الزام میں کراچی کے نجی ہوٹل سے گرفتار کیا تھا اور بعد ازاں یہ بات سامنے آئی کہ لیگی رہنما پر مقدمے کا مدعی خود عدالت سے مفرور ہے۔پولیس نے مدعی مفرور ملزم وقاص خان کے خلاف تھانہ سپر ہائی وے میں مقدمہ درج ہونے کی تصدیق کی ہے۔پولیس کے مطابق ملزم وقاص خان پولیس پر حملے کے مقدمے میں نامزد ہے اور اس نے 25 اگست 2019 کو گلشن معمار میں پولیس پر حملہ کیا تھا۔پولیس کی تصدیق کے بعد مفرور ملزم وقاص خان نے اپنی ضمانت کے لیے عدالت سے رجوع کیا اور سندھ ہائی کورٹ میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دی ہے۔سندھ ہائی کورٹ نے وقاص خان کی درخواست ضمانت 30 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کرتے ہوئے ملزم کو 10 روز میں متعلقہ تھانے جانے کی ہدایت کی ہے۔واضح رہے کہ 18 اکتوبر کو کراچی میں پی ڈی ایم ے کے جلسے کے سلسلے میں مریم نواز اور ان کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کراچی پہنچے تھے جہاں مزار قائد پر حاضری کے دوران محمد صفدر نے ’ووٹ کو عزت دو‘ کے نعرے لگوائے تھے جس پر ان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا اور پولیس نے جلسے کے اگلے روز علی الصبح کیپٹن صفدر کو نجی ہوٹل سے گرفتار کیا تاہم شام میں عدالت نے ان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے رہا کردیا۔
وفاقی دارالحکومت کی مثالی سکیورٹی، چور آئی جی کے گھر کے باہر سے ٹیلی فون کیبلز کاٹ کر لے گئے
بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں کتنا اضافہ ہوگا؟
چائنہ سی پیک فیز ٹو کے ذریعے زراعت، صنعت اور ایکسپورٹ میں جدت لائے گا،شی یانگ چیانگ
کرغزستان میں پاکستانی طلبہ پر حملے جاری، وزیراعظم کی اسحاق ڈار کو فوری بشکیک پہنچنے کی ہدایت
برطانوی ہائی کمشنر کی نواز شریف سے ملاقات، دو طرفہ تعاون میں اضافے پر بات چیت
این سی ایچ آر کو A-اسٹیٹس ایکریڈیشن دیدی گئی پاکستا ن کا خیر مقدم
بشکیک میں پاکستانی طلبا کی صورتحال پر وزیاعظم کا کرغستان میں پاکستانی سفیر سے رابطہ
وزیر داخلہ کی سعودی سفیر سے ملاقات ،مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
اےاین ایف کی کارروائیاں، منشیات کی بھاری مقدار برآمد، 7 گرفتار
پاکستانی طلبا پر تشدد، کرغستان کے ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی