اورنج لائن میٹرو کا کرایہ مقرر ،نوٹیفکیشن جاری

لاہور(سی این پی)پنجاب حکومت نے لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین کا یک طرفہ کرایہ 40 روپے فی مسافرمقرر کردیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے آئندہ ماہ اورنج لائن میٹروٹرین چلانے کی منظوری دیدی
لاہور اورنج لائن ٹرین کا کرایہ کتنا ہوگا؟ صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ نے بتادیا
صوبائی وزیرٹرانسپورٹ جہانزیب خان کھچی نے کہا ہے کہ سابق حکومت کے نامکمل منصوبے مکمل کرکے عوام کو فائدہ پہنچانا چاہتے ہیں، اورنج لائن میٹرو ٹرین کسی کا ذاتی یا سیاسی منصوبہ نہیں، عوام کے پیسوں سے بننے والے منصوبے صوبے کی ملکیت ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت ایسے منصوبوں کی تکمیل کی پالیسی پر کاربند ہے اور تحریک انصاف عوام کو معیاری سفری سہولتوں کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے، اورنج لائن میٹروٹرین کو لاہور کے شہریوں کی سہولت کیلئے مکمل کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں