اسلام آباد(سی ا ین پی)سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے خلاف ایف آئی آر کے معاملے پر آئی جی سندھ مشتاق مہر کے گھر کا گھیرائو کرنے والے دونوں ادارے وفاق کے ماتحت ہیں۔مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی گرفتاری بہت سے شک و شبہات پیدا کرتی ہے، حقیقت یہ ہے کہ حکومت چادر اور چار دیواری کو پامال کرنے میں مصروف ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کیپٹن صفدر پر ایف آئی آر کے حقائق بھی آہستہ آہستہ سامنے آرہے ہیں، وفاق صوبے پر حملہ آور ہوا، ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ وزیراعظم واقعے پر وزیراعلی سندھ سے رابطہ کرتے لیکن انہوں نے کوئی رابطہ نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ آئی جی سندھ کے گھر کا گھیرا ئوکرنے والے دونوں ادارے وفاق کے ماتحت ہیں، آئی جی سندھ پر مقدمہ درج کرنے کے لیے دبا ئوڈالا گیا، دونوں ادارے وزیر اعظم کو رپورٹ کرتے ہیں، ذمہ داری وزیر اعظم کی ہے، کس نے دو اداروں کو ہدایات دیں، ہدایات صرف اور صرف ملک کا وزیراعظم دے سکتا ہے۔سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ معاملات سنگین ہیں، آئین کو توڑا گیا، صوبے کی آئینی اتھارٹی کو پامال کیا گیا، لیکن آئی جی سندھ سارے واقعے کی خود ایف آئی آر درج کرانے سے قاصر ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ آئی جی کو چادر اور چاردیواری کا تحفظ پامال کرنے کے لیے استعمال کیا گیا، امید ہے کہ عدالتیں اس سارے معاملے پر از خود نوٹس لیں گی۔شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ گورنر سندھ کی قربانی سے کام نہیں چلے گا، ان کا کیا تعلق ہے، وزیراعظم کو جواب دینا ہو گا کہ کیوں اداروں کو استعمال کیا؟احسن قبال کا کہنا تھا کہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ مہنگائی، دوسرا بڑا مسئلہ مہنگائی، تیسرا بڑا مسئلہ مہنگائی ہے، لیکن عمران نیازی کے لیے سب سے بڑا مسئلہ ن لیگ کے خلاف مقدمات بنانا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس وقت تک احتجاج جاری رکھیں گے جب تک اصل کردار عمران نیازی کو قانون کے کٹہرے میں نہ کھڑا کیا جائے۔
این سی ایچ آر کو A-اسٹیٹس ایکریڈیشن دیدی گئی پاکستا ن کا خیر مقدم
بشکیک میں پاکستانی طلبا کی صورتحال پر وزیاعظم کا کرغستان میں پاکستانی سفیر سے رابطہ
وزیر داخلہ کی سعودی سفیر سے ملاقات ،مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
اےاین ایف کی کارروائیاں، منشیات کی بھاری مقدار برآمد، 7 گرفتار
پاکستانی طلبا پر تشدد، کرغستان کے ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی
یقین ہے حکومتِ کرغستان اپنی سرزمین پر پاکسانیوں کا خیال رکھے گی، بلاول بھٹو
ٹرک کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 13 افراد جاں بحق
28 مئی کو جنرل کونسل کے اجلاس میں نوازشریف کو پارٹی صدر منتخب کیاجائے گا
اسلام آباد شہری کے علاقوں میں 100 گرام روٹی کے قیمت 18 روپے مقرر
پاکستانی طلبہ سے متعلق کرغز حکام سے رابطے میں ہیں، دفتر خارجہ