کالعدم تحریک طالبان کی کوئٹہ اور پشاورمیں دہشتگرد حملوں کی تیاری،نیکٹا الرٹ جاری

اسلام آباد(سی این پی) قومی ادارہ برائے انسداد دہشتگردی (نیکٹا) نے کوئٹہ اور پشاور کے لیے تھریٹ الرٹ جاری کردیا ہے۔نیکٹا کی جانب سے جاری الرٹ کے مطابق کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کوئٹہ اور پشاورمیں دہشتگرد حملوں کی تیاری کررہی ہے۔ دہشتگرد منصوبے میں ہائی پروفائل سیاسی شخصیت کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی کررہی ہے۔نیکٹا کی جانب سے جاری الرٹ کے مطابق اہم سیاسی شخصیت کو خودکش دھماکے کے ذریعے نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔ سیاسی اور مذہبی اجتماعات کی سیکیورٹی بڑھائی جائے۔نیکٹا کے الرٹ کے مطابق قمردین کاریز سے برآمد مواد کوئٹہ اور خیبر پختونخوا میں دہشتگردی میں استعمال ہونا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں