کیپٹن(ر)صفدر کی گرفتاری اور آئی جی سندھ کا معاملہ، 5 رکنی کمیٹی تشکیل

کراچی(سی این پی)کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی گرفتاری اور آئی جی سندھ کے معاملے پر سندھ حکومت نے پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔ تحقیقات مکمل کر کے رپورٹ وزیراعلی مراد علی شاہ کوپیش کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق 5 رکنی کمیٹی میں سعید غنی، مرتضی وہاب اور ناصرحسین شاہ شامل ہیں۔ رپورٹ سندھ اسمبلی میں بھی پیش کی جائے گی۔دوسری جانب وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے سندھ اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی گرفتاری شرمندگی کا باعث، کہا گیا آپ کی حکومت ختم ہوسکتی ہے، جواب دیا کہ اقتدار مہمانوں سے بڑھ کر نہیں، پولیس پر دبا ئوواضح ہوچکا، معاملے میں ملوث افراد کو بے نقاب کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں