کراچی(سی این پی) قومی احتساب بیورو نے سندھ کے اداروں میں غیر قانونی طور پر بھرتی کیے گئے17 گریڈ کے درجنوں افسران کے گرد گھیرا تنگ کردیا، قائم علی شاہ اور شرجیل میمن کو بھی شامل تفتیش کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو کی جانب سے محکمہ اطلاعات سندھ میں براہ راست گریڈ 17 کی بھرتیوں پر تحقیقات میں تیزی آگئی ہے، نیب نے بھرتی کیے گئے 17 گریڈ کے افسران کو کل طلب کرلیا۔اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ شرجیل میمن کے دور میں گریڈ17کی40 سے زائد بھرتیاں براہ راست کی گئی تھیں، نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے بھرتی کیے گئے15سے زائد افراد کو کل اور پرسوں دو دن میں طلب کیا ہے۔نیب ذرائع کے مطابق مذکورہ افسران کو قانونی تقاضے پورا کیے بغیر کنٹریکٹ پر رکھا گیا اور توسیع دی گئی تھی، اس کے علاوہ سال2017میں 39افسران کو قواعد سے ہٹ کر مستقل کیا گیا۔نیب حکام نے اس کیس میں اب تک 8سرکاری افسران کے بیانات ریکارڈ کرلیے ہیں، سابق چیف سیکٹری رضوان میمن پر بھی 39 افسران کو ریگولر کرنے پر طلب کیا گیا ہے، قائم علی شاہ اور شرجیل انعام میمن کوبھی شامل تفتیش کیا گیا ہے۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ 14اکتوبر کو بیان ریکارڈ کراچکے ہیں، قائم علی شاہ کو 13اور شرجیل انعام کو 5اکتوبر کو طلب کیا گیا تھا۔نیب کی طلبی پر قائم علی شاہ نے تحریری جواب جمع کرادیا تھا جبکہ شرجیل انعام میمن پیش ہوئے اور نہ جواب جمع کرایا۔قائم علی شاہ نے بطور وزیراعلی2012میں بھرتی کی منظوری دی تھی۔نیب حکام کے مطابق سابق سیکرٹری عطا محمد پنہور،ذوالفقار علی ،عمران عطا ،شازیہ سومرو بھی کیس میں نامزد ہیں جبکہ سابق سیکرٹری سید حسن نقوی کو بھی نیب حکام نے کیس میں طلب کیا تھا۔
این سی ایچ آر کو A-اسٹیٹس ایکریڈیشن دیدی گئی پاکستا ن کا خیر مقدم
بشکیک میں پاکستانی طلبا کی صورتحال پر وزیاعظم کا کرغستان میں پاکستانی سفیر سے رابطہ
وزیر داخلہ کی سعودی سفیر سے ملاقات ،مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
اےاین ایف کی کارروائیاں، منشیات کی بھاری مقدار برآمد، 7 گرفتار
پاکستانی طلبا پر تشدد، کرغستان کے ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی
یقین ہے حکومتِ کرغستان اپنی سرزمین پر پاکسانیوں کا خیال رکھے گی، بلاول بھٹو
ٹرک کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 13 افراد جاں بحق
28 مئی کو جنرل کونسل کے اجلاس میں نوازشریف کو پارٹی صدر منتخب کیاجائے گا
اسلام آباد شہری کے علاقوں میں 100 گرام روٹی کے قیمت 18 روپے مقرر
پاکستانی طلبہ سے متعلق کرغز حکام سے رابطے میں ہیں، دفتر خارجہ