ریاض(سی این پی) السعودیہ اگلے ماہ سے 33 شہروں کے لیے فلائٹس کا دوبارہ آغاز کرنے جا رہی ہے۔تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی قومی ایئر لائن السعودیہ نے اعلان کیا ہے کہ نومبر سے 33 شہروں کے لیے فلائٹس کا دوبارہ آغاز کر رہی ہے۔ان 33 شہروں میں براعظم یورپ، ایشیا اور افریقہ کے کئی بڑے ایئر پورٹس شامل ہیں، جب کہ امریکا کے لیے سفر کرنے والے سعودی شہری صرف واشنگٹن کے ایئر پورٹ جا سکیں گے۔ایئر لائن کا کہنا ہے کہ فلائٹس میں صرف ان مسافروں کو سفر کی اجازت ملے گی جو سعودی حکومت کی جانب سے فضائی سفر کے لیے بنائے گئے کرونا ایس او پیز پر عمل کریں گے۔واضح رہے کہ سعودی عرب میں کرونا وائرس کی وجہ سے کئی ماہ تک فضائی سفر پر پابندیوں کے بعد مملکت کی قومی ایئر لائن نے گزشتہ ماہ 15 ستمبر کے بعد دنیا کے 20 شہروں کے لیے اپنی فلائٹس دوبارہ شروع کی تھیں۔ادھر سعودی وزارت داخلہ نے خوش خبری دی ہے کہ بیرون ملک سفر کے حوالے سے تمام پابندیاں اگلے سال کے آغاز پر ختم کر دی جائیں گی۔یاد رہے کہ کرونا وبا سے قبل السعودیہ دنیا کے 85 شہروں کے ایئر پورٹس کے لیے فلائٹس آپریٹ کرتی تھی۔
پولیس پتہ کرے کہ کراچی سے چوری گاڑیاں اور موبائل فون جاتے کہاں ہیں؟ صدر مملکت
مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر نیشنل پریس کلب میں بڑا اجتماع
مزدوروں کی محنت سے دنیا بھر میں معیشت چلتی ہے، بلاول بھٹو
ہم فلسطینیوں کے ساتھ قدم کے ساتھ قدم ملا کر کھڑے ہیں، مولانا فضل الرحمان
آج واقعی بندہ مزدور کے اوقات بہت سخت اور زندگی غریب آدمی پر بہت تنگ ہے، وزیر اعظم
میاں افتخار حسین اے این پی خیبرپختونخوا کے صدر، حسین شاہ جنرل سیکرٹری منتخب
اسحاق ڈار او آئی سی سربراہ اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کرینگے
عالمی یوم مزدو، صدر ، وزیراعظم کا مزدوروں کو خراج تحسین
امریکا نے دہشتگردی کیخلاف پاکستانی اقدامات کی تعریف کردی
نیشنل ڈیفینس یونورسٹی میں پاک برطانیہ علاقائی استحکام کانفرنس کا انعقاد