لاہور(سی این پی) ملک میں ہیپاٹائٹس سی کی روک تھام کا بڑا منصوبہ وزیراعظم پروگرام برائے تدارک ہیپاٹائٹس سی اپنی تیاری کے آخری مراحل میں داخل ہوگیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پروگرام برائے تدارک ہیپاٹائٹس سی حتمی تیاری کی جانب گامزن ہے۔ 70 ارب روپے کا پی سی ون آخری مراحل میں داخل ہوگیا، پی سی ون منظوری کے لیے پلاننگ کمیشن آف پاکستان بھیج دیا گیا۔پی سی ون میں پنجاب کے لیے37 ارب مختص کیے گئے ہیں۔ منصوبہ کے تحت پاکستان کی 14 کروڑ آبادی کو اسکرین کیا جائے گا۔ اسکریننگ 12 سال سے 80 سال تک کی عمر کے ہر فرد کی جائے گی۔پنجاب میں 8 کروڑ آبادی کی اسکریننگ کی جائے گی۔ ہیپاٹائٹس سی کی اسکریننگ پولیو طرز پر گھرگھر جاکر کی جائے گی۔ ہیپاٹائٹس سی مثبت آنے پر پی سی آر ٹیسٹ اور مفت دوائیں دی جائیں گی۔سروے رپورٹ کے مطابق پنجاب میں ہیپاٹائٹس سی کی شرح 8.9 جبکہ پاکستان میں مجموعی طور 7 فیصد ہے۔ پنجاب میں ہر نواں جبکہ پاکستان میں ہر 7 واں افراد ہیپاٹائٹس سی کا شکا ہے۔پاکستان میں ہیپاٹائٹس سی کے ڈیڑھ کروڑ جبکہ 80 لاکھ پنجاب میں مریض ہیں۔30 سے 40 فیصد مریض ہر سال جگر کے فیل ہونے اور جگر کے کینسر کو شکار ہو کر موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔ ہیپاٹائٹس سی مریضوں کی شرح کے حوالے سے دنیا میں مصر پہلے اور پاکستان دوسرے نمبر پر ہے۔
وزیراعظم سے آئی ایم ایف سربراہ کی ملاقات، ایک نئے قرض پروگرام پر تبادلہ خیال
کیپٹن کرنل شیرخان شہید کےمزار کی تزئین و آرائش مکمل
اسلام آباد پولیس کے14 ڈی ایس پیز کے تقرر اور تبادلے
مالکان کو ورکرز کا تحفظ اور صحت مند ماحول یقینی بنانا چاہیے، وزیراعلیٰ پنجاب
وزیراعظم نے اسحاق ڈار کو نائب وزیر اعظم مقرر کردیا، نوٹیفکیشن جاری
وزیراعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات، پاکستان میں جاری منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا
موسمیاتی تبدیلی نے پاکستان کو بہت متاثر کیا، 2022ء کے سیلاب نے ملک کو تباہ کردیا، وزیر اعظم
جسٹس بابر ستار کے پاس اس وقت پاکستان کے علاوہ کسی اور ملک کی شہریت نہیں، اسلام آباد ہائی کورٹ
اغوا ہونے والے جج شاکراللہ مروت کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی ڈیرہ اسمٰعیل خان میں درج
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک