اسلام آباد(سی این پی)مہنگائی کے مارے عوام کے لئے ایک اور بری خبر آگئی، جان بچانے والی 94 ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا۔حکومت نے ڈرگ مافیا کے آگے گھٹنے ٹھیک دئیے، 94 دوائوں کی قیمتوں میں 9 سے 262 فیصد تک اضافہ کر دیا گیا۔ ادویات میں بخار، سر درد، امراض قلب، ملیریا، شوگر، گلے میں خراش اور فلو کی دوائیں شامل ہیں۔ حکومتی ناقص پالیسیوں کی بھینٹ چڑھانے والی ادویات میں اینٹی بائیوٹکس، پیٹ درد، آنکھ، کان، دانت،منہ، بلڈ انفیکشن کی دوائیں، جلد کے امراض، زچگی کے بعد استعمال ہونیوالی ادویات سمیت مختلف دوائیں مہنگی ہوگئیں۔68 مقامی دوائوں اور 26 امپورٹڈ دوائوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔ حکومت کا کہنا ہے مارکیٹ میں دوائوں کی دستیابی کم ہونے سے وفاقی حکومت کو مجبورا اضافہ کرنا پڑا۔ ڈالرکی قدر میں اضافہ اور خام مال مہنگا ہونا بھی وجہ بنی، فارماسوٹیکل کمپنیاں جون 2021 تک قیمتوں میں مزید اضافہ کرنے کی مجاز نہیں ہونگی۔خیال رہے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری 22 ستمبر کو کابینہ نے دی تھی۔
حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی ایکسچینج کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن، 62 کروڑسے زائد رقم برامد ، 337 گرفتار
پی ٹی آئی نے ججز تقرری کی مجوزہ آئینی ترامیم مسترد کر دیں
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی تقریب حلف برداری ملتوی
بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری کے 2 پہلو ہیں، مولانا فضل الرحمان
وزیر اعلیٰ پنجاب سے کورین سفیر کی ملاقات، دونوں ممالک کے باہمی تعاون کی ضرورت پر زور
زہر خورانی سے خاتون سمیت 3 بچیاں جاں بحق
آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ تر خشک اور گرم رہے گا
پاکستان کا مستقبل روشن ہے اورخطے کا اگلا ٹیک حب بننے کی جانب گامزن ہے،مسعودخان
باردانہ کے حصول میں مشکلات دور کرنے کیلئے قومی غذاتی تحفظ کمیٹی قائم
کالعدم تنظیم کے دہشتگرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک