کورونا،ملک بھر میں تعلیمی ادارے کھلے رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد(سی این پی) وزارت تعلیم نے ملک بھر میں تعلیمی ادارے کھلے رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیرصدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس ہوا جس میں وزارت صحت کے حکام نے کورونا کی مجموعی صورتحال پر بریفنگ دی۔ذرائع کے مطابق وزرائے تعلیم کانفرنس میں شرکا نے اتفاق کیا کہ موجودہ صورتحال میں تعلیمی اداروں کو بند کرنے کی ضرورت نہیں لہذا ملک بھر میں تعلیمی ادارے کھلے رہیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں آٹھویں، نویں اور دسویں کے بورڈ امتحانات پرکوئی فیصلہ نہ ہوسکا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب میں موسم سرما کی تعطیلات نہیں ہوں گی اور موسم سرماکی کم سے کم تعطیلات یا نہ کرنے کا فیصلہ صوبوں کے جغرافیہ پر منحصر ہوگا۔واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کے آغاز کے بعد این سی او سی نے اسمارٹ لاک ڈائون نافذ کیا ہے جس کے تحت کاروباری مراکز، شادی ہالز اور ریسٹورنٹس رات 10 بجے بند کیے جارہے ہیں جب کہ شہریوں کو لازمی طور پر ماسک پہننے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں