اسلام آباد(سی این پی)پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام قومی سائیکلنگ روڈ ریس چیمپئن شپ جمعرات سے کراچی میں شروع ہوگی۔ پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن صدر سید اظہر علی شاہ نے بتایاکہ چیمپئن شپ کی تیاریاں زور و شور پر ہیں ۔انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ میں سوئی سدرن گیس کمپنی، پی او ایف واہ، بائیکستان کراچی، پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخوا اور اسلام آباد کے مرد اور خواتین کی ایلیٹ اور جونیئرٹیمیں حصہ لیں گی۔چیمپئن شپ میں چار کیٹیگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں انفرادی ٹائم ٹرائل، ٹیم ایونٹ، سکریچ ریس اور پوائنٹ ریس کے مقابلے شامل ہیں۔ یہ چیمپئن شپ بین الاقوامی قوانین کے مطابق کھیلی جائے گی۔چیمپئن شپ کے انفرادی ایونٹ کے ٹائٹل کا دفاع بائیکستان کے علی الیاس جبکہ ٹیم ایونٹ کے ٹائٹل کا دفاع سوئی سدرن گیس کمپنی کے کھلاڑی کریں گے۔ چیمپئن شپ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کے منیجرز میٹنگ بدھ کوہوگی۔چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب 15 نومبر کو ہوگی جس کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔ واضع رہے کہ قومی سائیکلنگ روڈ ریس چیمپئن شپ کے دوران پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کی جنرل کونسل کا اجلاس زیر صدارت سید اظہر علی شاہ ہوگا جس میں سیکرٹری جنرل نثاراحمد گذشتہ برس کی کارگردگی پر رپورٹ پیش کریں گے اور پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے آئین میں تبدیلی فیڈریشن کے لیگل ایڈوائزر کی سفارشات پر کی جائے گی اور اس کے علاوہ اجلاس میں آئندہ کی سرگرمیوں کا لائحہ عمل بھی تیار کیا جائے گا۔
محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس گارڈن ٹاؤن کا دورہ، رشوت کی شکایات پر ڈائریکٹرز تبدیل
گندم کے معاملے پر نگران حکومت نے غلط فیصلے کیے، احسن اقبال
آڈیو لیکس کیس، جسٹس بابر ستار نے متفرق درخواستیں جرمانے کیساتھ خارج کر دیں
گندم خریداری کا معاملہ، کسانوں کا احتجاج، کسان بورڈ پنجاب کے سربراہ گرفتار
والدہ کی دوسری شادی اور گھریلو جھگڑے، بہن بھائی نے دریا میں چھلانگ لگادی
بارش اور ژالہ باری کا امکان
قومی اسمبلی کا اجلاس آج سہ پہر چار بجے ہوگا
آئی ایم ایف کی جانب سے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری آج متوقع
اغوا ہونے والے سیشن جج شاکراللہ مروت بازیاب
وزیراعظم سے آئی ایم ایف سربراہ کی ملاقات، ایک نئے قرض پروگرام پر تبادلہ خیال