تعلیمی اداروں میں خواجہ سرائوں کو ترجیحی بنیادوں پرداخلے دینے کا فیصلہ

لاہور(سی این پی)پنجاب حکومت نے خواجہ سرائوں کو قومی دھارے میں لانے کے لیے انہیں تعلیمی اداروں میں ترجیحی بنیادوں پر داخلے، مفت کتابیں اور فیس میں بھی خصوصی رعایت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔تعلیمی اداروں میں خواجہ سرائوں کو ترجیحی بنیادوں پر داخلے دینے کے لیے پنجاب اسمبلی میں رپورٹ پیش کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق محکمہ ہائر ایجوکیشن ٹرانس جینڈر پرسن پروٹیکشن آف رائٹس ایکٹ 2018 کے تحت تعلیمی اداروں میں خواجہ سرائوں کو داخلے دیے جائیں گے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ محکمہ ہائر ایجوکیشن تعلیمی اداروں میں فیس کی رعایت اور مفت کتب بھی فراہم کرے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں