انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے،شہباز شریف نے نیب الزامات مسترد کر دیے

لاہور(سی این پی) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ (ن)کے صدر شہباز شریف نے قومی احتساب بیورو (نیب)کے منی لانڈرنگ ریفرنس میں صحت جرم سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیب کوئی بھی شواہد سامنے لانے میں ناکام رہا۔لاہور کی احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ ریفرنس میں شہباز شریف سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی۔شہباز شریف اور دیگر ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا ہے۔شہباز شریف کا کہنا ہے کہ نیب کوئی بھی شواہد سامنے لانے میں ناکام رہا ہے، آشیانہ، رمضان شوگر یا کسی بھی کیس میں ان کے خلاف ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی۔انہوں نے کہا کہ وہ معصوم اور سیاسی جماعت کے سربراہ اور قائد حزب اختلاف ہیں، انہیں انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔قائد حزب اختلاف نے مزید کہا کہ مخالفین ان کے خلاف سازش کر رہے ہیں، وہ تمام الزامات مسترد کرتے ہیں۔خیال رہے کہ عدالت نے فرد جرم عائد کرنے کے بعد سماعت 26 نومبر تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر نیب کے 3 گواہان کو طلب کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں