امریکی سفارتخانہ نے احسن اقبال کے سیاسی ٹوئٹ کو ری ٹویٹ کرنے پر معافی مانگ لی

اسلام آباد(سی این پی) امریکی سفارتخانے نے احسن اقبال کا سیاسی ٹوئٹ ری ٹویٹ کرنے پر معافی مانگ لی اور وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ رات امریکی سفارتخانے کا اکائونٹ غیرمتعلقہ طورپراستعمال ہوا۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کا سیاسی ٹوئٹ ری ٹویٹ کرنے پر امریکی سفارتخانے نے معذرت کرلی اور کہا امریکی سفارتخانہ کے ٹوئٹراکائونٹ پرکل رات بلااجازت رسائی حاصل کی گئی ، امریکی سفارتخانہ سیاسی پیغامات کی پوسٹنگ یاری ٹوئٹ کی توثیق نہیں کرتا ، ہم کسی الجھن کے لیے معذرت خواہ ہیں، جس کا نتیجہ غیر مجاز پوسٹ سے ہوا۔یاد رہے وفاقی وزیرشیریں مزاری نے احسن اقبال کے ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرنے پرامریکی سفارتخانے سے وضاحت یا معافی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکی سفارت خانہ تا حال ٹرمپین موڈسے باہرنہیں نکلا ، سفارتخانہ سزا یافتہ مفرورکی حمایت میں داخلی سیاست میں مداخلت کررہاہے۔شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ امریکی سفارت خانے کو سفارتکاری کے اصولوں پر عمل کرنا چاہئے، ری ٹویٹ جعلی ہے توواضح کریں اگر نہیں توسفارتخانہ معذرت کرے۔دوسری جانب گورنرسندھ عمران اسماعیل نے امریکی سفارتخانے کے ری ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ یہ سراسر مضحکہ خیز ہے ، ا مریکی سفارتخانہ وزیراعظم کیخلاف ری ٹوئٹ کیسے کرسکتا ہے، یہ توہین آمیزریمارکس پرمشتمل ہے،یہ سفارتی پروٹوکول کے خلاف ہے۔عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ مافی مانگنے کیساتھ وضاحت دی جائے کہ یہ اکائونٹ جعلی ہے یا ہیک ہے اور وزارت خارجہ اس معاملے پر فوری ایکشن لے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں