ایف بی آر کا غیر قانونی اور سمگل شدہ سگریٹوں کے خلاف آپریشنز تیز کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(سی این پی)ملکی ریونیو کے اضافہ میں تمباکو کی صنعت نہایت اہمیت کی حامل ہے۔ چیئرمین ایف بی آر کی ہدایات پرڈائریکٹر جنرل، آئی اینڈ آئی (آئی آر) ، ڈائریکٹر جنرل آئی اینڈ آئی کسٹمز اور تمام کولیکٹرز نے غیر قانونی اور سمگل شدہ سگریٹ کی خرید و فروخت کے خلاف آپریشن تیز کر دیئے ہیں۔ آئی اینڈ آئی کسٹمز نے جولائی تا نومبر کے عرصہ میں 67 لاکھ سمگل شدہ سگریٹ کارٹنز کو ضبط کیا ہے جن کی مالیت 542 ملین تک ہے۔ ستمبر 2019 میں ان لینڈ ریونیو انفورسمنٹ نیٹ ورک تشکیل دیا گیا جس میں ایک چیف کوآرڈینیٹر اور ایک مرکزی فیلڈ کو آرڈینیٹر لگائے گئے اور ملک بھر میں سات علاقائی انفورسمنٹ آفسز تشکیل دیئے گئے۔ ان لینڈ رینیو انفورسمنٹ نیٹ ورک نے جولائی تا نومبر عرصہ میں 35.8 ملین سگریٹ سٹیک ضبط کئے ۔صحت کو درپیش موجودہ حالات کے باوجود ایف بی آر کی ٹیمیں سمگل شدہ، جعلی اور نان ڈیوٹی پیڈ سگریٹ کی خرید و فروخت کے خلاف نہایت تندہی اور جانفشانی سے آپریشنز کر رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں