ارطغرل غازی کے اہم کردار انگین آلتان نے اپنے دورہ پاکستان کو یادگار قرار دے دیا

لاہور(سی این پی) ترک ڈرامے ارطغرل غازی کے اہم کردار انگین آلتان نے اپنے دورہ پاکستان کو یادگار قرار دے دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترک اداکار انگین آلتان نے کہا کہ پاکستان آکر بہت اچھا لگا، یہاں کے لوگ بہت پیار کرتے ہیں، والہانہ محبت کرنے پر پورے پاکستان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔انگین آلتان نے کہا کہ ارطغرل غازی کو بڑی ٹی وی سیریز قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس ٹی وی سیریز میں بہت محنت کی اور وہ محنت یہاں رنگ لائی پاکستانی عوام نے ٹی وی سیریز کو بہت پسند کیا، اس موقع پر ترک اداکار نے کہا کہ مجھے، ٹی وی سیریز کو پسند کرنے پر وزیراعظم عمران خان کا مشکور ہوں۔ارطغرل غازی کے مرکزی کردار نے بتایا کہ وہ اردو کے کچھ الفاظ جانتے ہوں، ایک شکریہ اور دوسرا لاہور لاہور ہے۔پریس کانفرنس میں ترک اداکار کا کہنا تھا کہ پاکستانیوں کی دوستی سے بہت خوش ہوں، پاکستان اور ترکی کے برادرانہ تعلقات جاری رہیں گے، ایک سوال کے جواب میں انگین آلتان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اچھی سیریز ملی تو کام کروں گا۔واضح رہے کہ اینگن آلتان نجی کمپنی کی دعوت پر پاکستان کے مختصر دورے پر گذشتہ روز لاہور پہنچے، جہاں ان کا کاروباری کمپنی کے مالک نے بھاری سیکیورٹی کے ساتھ خود استقبال کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں