کورونا،سرکاری سکولوں میں امتحانات کی نئی پالیسی تیار

لاہور(سی این پی)پالیسی کے مطابق پنجاب ایگزامنیشن کمیشن سوالات کا آئٹم بینک تیار کرے گا۔ پروموشن کیلئے 50 فیصد نمبر ہوم ورک، 50 فیصد ایم سی کیوز ٹیسٹ کے ہونگے۔کورونا کے باعث سرکاری سکولوں میں امتحان لینے کا طریقہ کار جاری کر دیا گیا ہے۔ پروموشن کیلئے پچاس فیصد نمبر ہوم ورک اور پچاس فیصد ایم سی کیوز ٹیسٹ کے شامل کیے جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق محکمہ سکول ایجوکیشن نے سرکاری سکولوں میں طلبہ کے ٹیسٹ اور پاس کرنے کی نئی پالیسی تیار کرلی ہے ۔ نئی پالیسی کے مطابق پنجاب ایگزامنیشن کمیشن (پیک)سوالات کا آئٹم بینک تیار کرے گا۔پیک، تیسری سے آٹھویں جماعت کے امتحان کیلئے ایم سی کیو زپیپر فراہم کرے گا۔ اول اور دوئم کلاس کے بچوں سے زبانی سوالات پوچھے جائیں گے۔سوالات کے درست جواب دینے پر بچوں کو اگلی جماعت میں پروموٹ کردیا جائے گا۔تمام کلاسز کو 100 ایم سی کیو زسوالات دیئے جائیں گے ۔ایم سی کیو ز کے ہر سوال کے 2 نمبر ہونگے ۔امتحانات لینے کے حوالے سے اساتذہ کو فروری ،مارچ میں تربیت دی جائے گی۔سوالیہ پیپر بذریعہ ای میل سکولوں کو بھجوائے جائیں گے ۔نتائج کے حوالے سے بچوں کو رپورٹ کارڈ بھی جاری کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں