نیپرا نے بجلی مزید ایک روپے 11 پیسے مہنگی کردی

اسلام آباد(سی این پی) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا)نے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی ایک روپے 11 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دیدی۔نیپرا کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافہ ستمبر کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ہوا جس کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔نیپراکا کہنا ہے کہ فیصلے کا اطلاق ماہانہ 50 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے لائف لائن صارفین پر بھی نہیں ہو گا۔نیپرا کے مطابق ستمبرمیں فی یونٹ بجلی پیداوار پر فیول لاگت 3 روپے 95 پیسے فی یونٹ رہی اور ستمبرمیں فی یونٹ پیداوار پر فیول لاگت کا تخمینہ 2 روپے84 پیسے فی یونٹ لگایا گیا تھا۔نیپرا کا کہنا ہے کہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافے کی وصولی دسمبرکے بلوں میں کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں