کھوکھرپیلس کا ہر مرلہ قانونی ہے، نیب نے بھی اسے کلیئر قرار دیا،سیف الملوک

لاہور(سی این پی)لاہور کے علاقے جوہر ٹائون میں لاہور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے)کو مبینہ غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن ملتوی کرنا پڑ گیا۔ضلعی انتظامیہ کا دعوی ہے کہ کھوکھرپیلس میں 46 کنال اراضی غیر قانونی طور پر شامل کی گئی لیکن احتجاج کے باعث جانیں بچانے کے لیے آپریشن ملتوی کیا گیا ہے۔دوسری جانب لیگی ایم پی اے سیف الملوک کھوکھر کا کہنا ہے کہ کھوکھرپیلس کا ہر مرلہ قانونی ہے، نیب نے بھی انہیں کلیئر قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی وزرا اپنی جے آئی ٹی بنا کر تحقیقات کر لیں کسی کے اشاروں پر مت ناچیں۔اس حوالے سے ترجمان مسلم لیگ (ن)مریم اورنگزیب کہتی ہیں کہ عمران خان سیاسی انتقام میں پاگل ہوگئے ہیں، جعلی اقتدار ایسے نہیں بچ سکتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں