فردوس عاشق اعوان نے مریم نواز کیساتھ باکسنگ کا چیلنج قبول کر لیا

لاہور(سی این پی)وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے ساتھ باکسنگ مقابلے کا چیلنج قبول کر لیا۔عالمی شہرت یافتہ پاکستانی نژاد باکسر عامر خان نے فردوس عاشق اعوان اور مریم نواز کے درمیان باکسنگ کے مقابلے کا اعلان کیا۔فردوس عاشق اعوان نے مریم نواز کے ساتھ باکسنگ کے مقابلے کا چیلنج قبول کرلیا۔وزیراعلی پنجاب کی معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ فائٹ ہم پلہ سے ہوتی ہے، برائلر مرغیاں کیا مقابلہ کریں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں