فیاض چوہان نے اڈیالہ جیل میں کرسمس کیک کاٹا، مسیحی قیدیوں کی سزائوں میں کمی کی سفارش

راولپنڈی(سی این پی)وزیر کالونیز و جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے اڈیالہ جیل راولپنڈی میں کرسمس کیک کاٹا، وزیرجیل نے سپرنٹنڈنٹ جیل سے مسیحی قیدیوں کی سزائوں میں ایک ماہ کی کمی کی سفارش بھی کی۔وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے اڈیالہ جیل راولپنڈی کا دورہ کیا، وزیرجیل نے جیل کے مسیحی قیدیوں کے ساتھ کرسمس کے حوالے سے کیک کاٹا۔ انہوں نے مسیحی برادری کے ساتھ اظہار یکجہتی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ آج کے دور میں تعلیم ہی ترقی کا واحد راستہ ہے۔ پاکستان میں تمام اقلیتوں کے لیے ترقی اور تعلیم کے راستے کھلے ہیں۔ مسیحی برادری اپنے بچوں کو بیوروکریٹ، جج، سیاستدان اور اعلی عہدوں کے لیے کوشش کرے۔ ہماری خواہش ہے پاکستان میں اعلی عہدوں، بزنس کمیونٹی سمیت ہر شعبے میں مسیحی برادری ہو۔ اس کے لیے مسیحی برادری کو اپنی سوچ، فکر اور نظریات میں تبدیلی لانا پڑے گی۔فیاض الحسن چوہان نے کہاکہ علامہ اقبال کا تصور خودی صرف مسلمانوں نہیں، تمام انسانوں کے لیے ہے۔ آج مودی کے ہندوستان اور عمران خان کے پاکستان میں واضح فرق اقلیتوں سے سلوک کا ہے، وزیراعظم عمران کے ملکی ترقی کے مشن میں

اپنا تبصرہ بھیجیں