دبئی، شہریوں کو آج سے مفت کورونا ویکسین لگائی جائے گی

دبئی(سی این پی) دبئی میں آج سے لوگوں کو فائزر اور بائیو این ٹیک کی کورونا ویکسین مفت میں لگے گی۔میڈیا کے مطابق ویکسین اماراتی شہریوں اور مستقل رہائشیوں کو لگائی جائے گی۔میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات میں اس سے قبل 9 دسمبر کو چین کی سینوفارم ویکسین شہریوں کو مفت دینے کی منظوری دی جاچکی ہے جس کے بعد شہریوں کے لیے یہ دوسری ویکسین ہے جو مفت فراہم کی جارہی ہے۔یو اے ای حکام کے مطابق چینی ویکسین کورونا کے خلاف 86 فیصد تک موثر ثابت ہوئی ہے جب کہ کورونا کے خلاف فائزر کی دو خوراکوں کے نتائج 95 فیصد تک سامنے آئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں