یو اے ای،معمولی جرائم کے مقدمات کا فیصلہ ایک دن میں ہوگا

یو اے ای(سی این پی)متحدہ عرب امارات میں معمولی جرائم کے مقدمات کا فیصلہ ایک دن میں کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔معمولی جرائم پرانتظامی عدلیہ ایک دن میں 50 فیصلے کرسکے گی، گداگری، خودکشی، معمولی بدکاریوں کے مقدمات ایک روزہ عدالتیں سنیں گی۔اس کے علاوہ چھپ کرفون کال سننا، دوسروں کوپریشان کرنا، خاندانی جھگڑے، قبرستان کی بے حرمتی، ٹریفک اور ویزا قوانین کی خلاف ورزیوں کے مقدمات کے فیصلے کیے جاسکیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں