اسلام آباد ہائیکورٹ نے پارک ویو سٹی کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے این او سی منسوخ کردیا

اسلام آباد(سی این پی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے پارک ویوسٹی کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے این او سی منسوخی کے احکامات جاری کر دیے ہیں تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علیم خان کی ہاؤسنگ سوسائٹی پارک ویو کے حوالے سے دائر درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے اسلام آباد ہائیکورٹ نے پارک ویو ہاؤسنگ سوسائٹی کوغیر قانونی قرار دے دیا ہے اور این او سی ختم کر دیا ہے،اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے جاری فیصلے میں سرکاری زمین پرائیوٹ کمپنی کودیناحکام کا اختیارات سےتجاوزکرناقراردیااورعام شہریوں کی اراضی کی نشاندہی کروا کرقبضے ختم کروانے کیساتھ ساتھ تعمیرات گرانے کا حکم جاری کیا،اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی کابینہ ماحول کی تباہی کے ذمہ داروں کےخلاف کارروائی کرنے کاحکم بھی دیا اسکے علاوہ اسلام آبادہائیکورٹ نےسیکرٹری داخلہ، کمشنر اسلام آباد اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو فیصلے پر عملدرآمد کروا کر ایک ماہ میں رپورٹ جمع کروانے کا حکم دیا ہے؛واضح رہے کہ ماضی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عبدالعلیم خان کی جانب سے اپنی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی پارک ویو سٹی کو کری روڈ سے منسلک کرنے کے لیے سرکاری زمین پر قبضہ کرنے کا انکشاف بھی ہوا تھا اور اسلام آباد کے ماسٹر پلان کے مطابق ہاؤسنگ سوسائٹی کی اراضی نیشنل پارک کا حصہ ہے اسکے علاوہ مقامی افراد بھی اپنی جدی زمینوں پر قبضے کی شکایات اور متعدد مرتبہ احتجاجی مظاہرے بھی کر چکے ہیں؛

اپنا تبصرہ بھیجیں