قانون کی پاسداری کیلئے خصوصی دستے تجارتی مراکز میں تعینات

کویت سٹی(سی این پی) کویتی وزارت داخلہ نے کرونا ایس و پیز پر عمل درآمد اور نظم و ضبط کی پابندی کیلئے مالز اور کمپلیکسز میں خصوصی دستے تعینات کردئیے، جنہیں گرفتاری کا مکمل اختیار حاصل ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق خلیجی ریاست کویت کے وزیر داخلہ شیخ ثامر العلی الصباح نے مالز اور تجارتی کیمپلیکسز میں ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کیلئے پیدل گشت کرنے والے خصوصی دستے تعینات کردئیے ہیں، جو مکمل ساز و سامان سے آراستہ ہوں گے۔کویتی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ان دستوں کی تعیناتی کا مقصد قانون کی پاسداری ہے اور جو افراد قانون خلاف ورزی کرتے نظر آئیں گے یہ دستے انہیں حراست میں لینے کے مجاز ہوں گے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیر داخلہ کے فیصلے پر درآمد کیلئے گزشتہ شب سے دستوں نے تجارتی مراکز میں گشت شروع کردیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں