دبئی میں سال نو پر کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی بہت مہنگی پڑ سکتی ہے

دبئی(سی این پی)سال نو کا استقبال کریں مگر احتیاطی تدبیر اپنائیں کیونکہ دبئی میں سال نو پر کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی بہت مہنگی پڑ سکتی ہے۔حکومت دبئی نے خبردار کیا ہے کہ سال نو 30 سے زائد افراد کسی تقریب میں شریک ہوئے تو تقریب کے میزبان پر 50 ہزار درہم کا جرمانہ ہو سکتا ہے۔دبئی حکومت کے اعلامیے کے مطابق کورونا ایس او پیز پر عمل نہ کرنے پر تقریب میں ہر فرد پر 15 ہزار درہم جرمانہ ہو گا۔دبئی میں سال نو کے موقع پر ہر سال کی طرح اس بار بھی برج خلیفہ پر آتش بازی اور لائٹ شو منعقد ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں