امریکی شہر راک فورڈ میں فائرنگ، 3 افراد ہلاک، 3 زخمی، ہسپتال منتقل

واشنگٹن(سی این پی)امریکی شہر راک فورڈ میں فائرنگ کے واقعے میں تین افراد ہلاک اور تین زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا، واقعے کے بعد پولیس کو الرٹ کر دیا گیا۔ ریاست کی پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں زخمی ہونے والوں کو ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔ سکیورٹی اہلکاروں نے متاثرہ علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور لوگوں سے واقعے کی جگہ سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔واقعہ مقامی وقت کے مطابق شام 7 بجے پیش آیا، پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں، حکام کے مطابق حملے کا مقصد واضح نہیں ہو سکا۔راک فورڈ کے میئر ٹام مکنمارا نے واقعہ پر افسوس کرتے ہوئے ہلاک اور زخمی افراد کے اہلخانہ کیساتھ ہمدردی کا اظہار کیا، انہوں نے واقعے کے ذمہ داروں کے تعین کیلئے عوام سے تعاون اور مناسب وقت دینے کی بھی اپیل کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں