سعودی عرب، برطانیہ کے ساتھ سفری پابندیوں میں مزید ایک ہفتے کی توسیع

ریاض(سی این پی)سعودی عرب نے برطانیہ کے ساتھ سفری پابندیوں میں مزید ایک ہفتے کی توسیع کردی۔میڈیا کے مطابق برطانیہ سے زمینی، فضائی اور بری رابطے مزیدایک ہفتہ معطل رہیں گے۔ میڈیا کا بتانا ہے کہ پابندیوں میں توسیع نئی قسم کے کورونا وائرس کے پھیلا ئوکے پیش نظر لگائی گئی ہے البتہ سعودی عرب سے غیرملکیوں کو جانے کی اجازت ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں